کشمیر میں پھر فلمیں بنیں

ممئی (تفصیلات نیوز)
بالی وُڈ کو کشمیر کے ساتھ رابطے کو نئے سرے سے جوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پر کئی بالی وُڈ اداکاروں نے کشمیر میں اپنے تجربات بانٹتے ہوئے کہا کہ اُن کا کشمیر کے ساتھ خصوصی لگاو¿ ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ وادی کو شوٹنگ کا مرکز بنانے میں اپنا رول ادا کریں گے۔
اس موقعہ پر ادکار رضا مُراد، فریدہ جلال، رنجیت، کِرن کمار، ڈائریکٹر اکبر خان، پروڈیوسر عمران خان اور دیگر بالی وُڈ شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ مہاراشٹرا اور گجرات کی ٹریول اور ٹور انجمنوں کے ممبران بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ کے صلاحکار پروفیسر امیتابھ مٹو نے کہا کہ ریاست کا ہر خطہ خوبصورتی سے مالا مال ہے اور ہر کسی کو یہاں آکر لطف اندوز ہونا چاہئے۔
اس سے قبل اپنے خطبہ استقبالیہ میں سیاحت کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے بھی میڈیا اور سیاحتی برادری کو ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا ہمیشہ ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے میں پیش پیش رہا ہے۔

Exit mobile version