ٹی وی دیکھنے سے آنتوں کا کینسر،سنسنی خیز تحقیق

سرینگر// ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے ٹی وی دیکھنے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

برطانوی اخبار’ڈیلی میل’میں شائع کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے روزانہ ایک گھنٹہ ٹی وی کے آگے بیٹھنے سے آنتوں کا کینسر لاحق ہوسکتا ہے۔ اگر ٹی وی کے سامنے بیٹھنے کا دورانیہ دو گھنٹے تک ہوجائے تو کینسر کا خطرہ 70 فی صد تک بڑھ جاتا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سائنسی تحقیق میں ٹی وی دیکھنے کے خطرناک نتائج جاری کئے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر کے افراد کے ٹی وی دیکھنے سے ان کی آنتوں‌کے کینسر کےخطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

عالمی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق خود کو متحرک رکھنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے اگرچہ اس میں فرد کے وزن اور ورزش کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

تحقیق کی تیاری میں25 سے 42 سال کی 89 ہزار 278 امریکی مردو خواتین کو شامل کیا گیا۔ یہ تحقیق سنہ 1991ء کو شروع کی گئی جس کے نتائج حال ہی میں‌جاری کیے گئے ہیں۔

تحقیق کے دوران یہ معلوم ہوا کہ نوجوانی کی عمر میں‌آنتوں اور معدے کے کینسر کے 118 کیسز سامنے آئے۔

تحقیق کے دوران پتا چلا کہ ایک گھنٹے سے زاید وقت ٹی وی چینل کے سامنے بیٹھنے سے آنتوں کے کینسر میں ‌12 فی صد اضافہ جب کہ ایک گھنٹے سے کم وقت بیٹھنے سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

سائنسی جریدے ‘JNCI Cancer Spectrum’ میں شائع کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین جو زیاہ دیر تک ٹی وی دیکھتی اور تمباکو نوشی کرتی ہیں وہ ذیابیطس کا شکار ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اسپرین کا بہ کثرت استعمال، جسمانی ورزش کی کمی اور غیرمنظم خوراک بھی ان میں کینسر اور ذیابیطس کے امراض کا موجب بن سکتے ہیں۔

 

Exit mobile version