خدا کے ساتھ سیلفی لینے کا دعویدار جھوٹا نبی گرفتار

جوہانسبرگ// جنوبی افریقہ میں خدا کے ساتھ سیلفی لینے اور نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے ایک پادری کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں پیدا ہونے والے شیفرڈ بوشیری پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو بیوقوف بنا کر ساڑھے 15 کروڑ ڈالر کی دولت جمع کر رکھی ہے۔

اپنے اسی طرح کے دعووں کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بنا کر انہوں نے ساڑھے 21 ارب روپے سے زائد کی دولت اکٹھی کررکھی ہے۔

جھوٹے پادری پر جنوبی افریقہ کی حکومت نے منی لانڈرنگ اور فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق جنوبی افریقہ میں ہوا پر چلنے، فرشتوں کو بلانے اور کینسر کا علاج کرنے کا دعویٰ کرنے والے پادری کو منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے۔ ملاوی میں پیدا ہونے والے شیفرڈ بوشیری نے ملک بھر میں اپنے فرقے کے چرچ بنا کر لوگوں کا ایک بڑا حلقہ تیار کرلیا ہے ۔ اپنے اسی طرح کے دعووں کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بنا کر انہوں نے ساڑھے 21 ارب روپے سے زائد کی دولت اکٹھی کررکھی ہے۔

 

Exit mobile version