چین کی پاکستان پر ڈالروں کی ایک اور بارش

سرینگر//   چین نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کیلئے مزید 2 ارب 50 کروڑ ڈالر قرضہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 4 ارب ڈالر ملنے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دوماہ کی ملکی درآمدات کی ضروریات پوری کرنے کےلئے بھی ناکافی ہیں اس لیے اب چین نے پاکستان کو مزید ڈھائی ارب ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین اس سے قبل بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرضہ دے چکا ہے یوں چین پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے اور دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے امداد دینے والا سب سے بڑا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔

چینی قرضے کی یہ رقم براہ راست سٹیٹ بینک میں جمع کروائی جائے گی، یہ قرضہ ملنے کے بعد چین سے پاکستان کو ایک سال میں ملنے والی امداد ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ چین اس سے قبل بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرضہ دے چکا ہے یوں چین پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے اور دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے امداد دینے والا سب سے بڑا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔

 

Exit mobile version