• Latest
  • Trending
  • All
قدرتی غار میں قائم پناہ گاہ پر چھاپہ،3جنگجو جاں بحق

سالِ نو کا پہلا فوجی آپریشن،3جنگجوجاں بحق

January 4, 2019

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, May 17, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سالِ نو کا پہلا فوجی آپریشن،3جنگجوجاں بحق

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
January 4, 2019
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
قدرتی غار میں قائم پناہ گاہ پر چھاپہ،3جنگجو جاں بحق

فائل فوٹو

74
SHARES
212
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// نئے سال کے تیسرے ہی دن جمعرات کو جنوبی کشمیر میں سرکاری فورسز نے جنگجووں کے ایک ٹھکانے پر دھاوا بولکر حزب المجاہدین کے کم از کم دو مقامی جنگجووں کو جاں بحق کرنے کے علاوہ انکی کمین گاہ کو تباہ کردیا جبکہ اس کارروائی میں فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔جنوبی کشمیر کے ترال قصبہ کے مضافات میں پیش آمدہ اس واقعہ کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہروں کے دوران قریب ایک درجن احتجاجی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی آنکھوں میں مہلک پیلٹ لگے ہیں۔علاقے میں حالات کشیدہ تاہم پولس کے مطابق ”قابو میں “ہیں۔

حال ہی شروع ہوئے سال میں وادی کے کسی بھی علاقہ میں سرکاری فورسز اور جنگجووں کے بیچ یہ اپنی نوعیت کی پہلی جھڑپ تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ ضلع کے ترال قصبہ کے مضافاتی گاوں ،گلشن پورہ،کو صبح سویرے فوج ،جموں کشمیر پولس اور دیگر سرکاری فورسز نے محاصرے میں لیا اور پھر جنگجووں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ سرکاری فورسز نے جنگجووں کی زیر زمین کمین گاہ پر اندھادند گولیاں اور مارٹرگولے پھینکے جبکہ انہوں نے گھنٹوں تک اپنا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کی جسکے دوران فوج کی 42راشٹریہ رائفلز(آر آر)کے کم از کم تین جوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذرئعہ ادھمپور میں قائم فوجی اسپتال کو منتقل کیا گیا جہاں بعدازاں ایک جوان نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔چند گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد یہ جھڑپ حزب المجاہدین کے تین مقامی جنگجووں کے مارے جانے پر ختم ہوگئی۔

پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں جنگجووں کی موجودگی سے متعلق ثقہ اطلاع ملنے پر یہاں کا محاصرہ کیا گیا تو جنگجووں نے سرکاری فورسز پر گولی چلاکر جھڑپ چھیڑ دی جسکے دوران دو جنگجو مارے گئے۔پولس نے تین فوجیوں کے زخمی اور بعدازاں ان میں سے ایک کے اسپتال میں ہلاک ہوجانے کی بھی تصدیق کی اور کہا کہ دیگر دو زخمیوں کا علاج جاری ہے۔دوپہر کے قریب دو جنگجووں کے مارے جانے کے بعد مخالف سمت سے دیر تک کوئی گولی نہیں چلی تھی تاہم بعدازاں گولیوں کا تبادلہ بحال ہوگیا جسکے بعد یہاں ایک اور جنگجو کو مار گرایا گیا۔مارے گئے جنگجووں کی شناخت شکوراحمدعرف جعفر ساکنہ لاری بل،توصیف احمد عرف طلحہ اور زبیر احمد عرف حمزہ ساکنان چرسوکے بطور ہوئی ہے۔یہ دونوں گاوں جائے واردات کے پڑوسی گاوں ہیں۔فورسز نے جھڑپ ختم ہونے کے بعد زیر زمین بنی اس کمین گاہ کو بارودی دھماکوں سے تباہ کردیا تاکہ لوگ اسے ایک زیارت گاہ نہ بناسکیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل لوگوں کا ایسے کئی مکانوں یا زیر زمین کمین گاہوں پر عرصہ تک تانتا بندھے دیکھا گیا کہ جہاں سرکاری فورسز نے جنگجووں کو مار ڈالا تھا۔مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ مکانات ایک طرح کی زیارت گاہیں بن کر مزید لوگوں کو جنگجوئیت کے راستے جانے پر آمادہ کرتی ہیںجبکہ سر کاری فورسز جنگجووں کے ہر نشان کو مٹانا چاہتی ہیں تاکہ یہاں میلے نہ لگنے پائیں اور مزید نوجوان متاثر ہوکر بندوق اٹھانے پر آمادہ نہ ہوجائیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایسے کئی نامور جنگجووں کی قبروں کے کتبے ہٹائے جاچکے ہیں کہ جہاں لوگوں کے میلے لگتے دیکھے گئے تھے۔

مارے گئے جنگجووں کی شناخت شکوراحمدعرف جعفر ساکنہ لاری بل،توصیف احمد عرف طلحہ اور زبیر احمد عرف حمزہ ساکنان چرسوکے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا اس جھڑپ کے شروع ہوتے ہی آس پڑوس کے کئی دیہات میں سینکڑوں لوگوں نے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرے کئے اور جائے واردات کے قریب جاکر جنگجووں کو فرار ہونے میں مدد دینے کی کوشش کی جیسا کہ دو ایک سال سے وادی میں معمول بن گیا ہے تاہم فورسز نے پہلے ہی جائے واردات کو کئی دائروں والے گھیرے میں لیا ہوا تھا جسکے سبب لوگ یہاں تک نہیں پہنچ سکے۔تاہم علاقے میں مکمل ہڑتال کے بیچ لوگ دن بھر سرکاری فورسز پر کئی مقامات پر سنگبازی کرتے رہے جبکہ فورسز نے آنسو گیس کے گولے چھوڑنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ کی اور پیلٹ گن چلائی جسکی زد میں آکر درجن بھر افراد زخمی ہوگئے ہیں جنکا مقامی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔حالانکہ ،روایت کے مطابق،فورسز نے جھڑپ شروع ہوتے ہی علاقے میں انٹرنیٹ کی سروس بند کرانے کے علاوہ دیگر کئی ”احتیاطی اقدامات“اٹھائے تھے تاہم اسکے باوجود بھی لوگوں نے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرے کئے اور فورسز پر سنگباری کی۔معلوم ہوا کہ دیر گئے دونوں جنگجووں کی آخری رسومات میں ہزاروں لوگوں نے انتہائی جذباتی ماحول میں شرکت کی اور ’،’کشمیر کی آزادی،اسلام،جنگجووں اور پاکستان کے حق میں“،نعرہ بازی کی۔

حالانکہ ،روایت کے مطابق،فورسز نے جھڑپ شروع ہوتے ہی علاقے میں انٹرنیٹ کی سروس بند کرانے کے علاوہ دیگر کئی ”احتیاطی اقدامات“اٹھائے تھے تاہم اسکے باوجود بھی لوگوں نے جمع ہوکر احتجاجی مظاہرے کئے

قابلِ ذکر ہے کہ حال ہی شروع ہوئے سال میں وادی کے کسی بھی علاقہ میں سرکاری فورسز اور جنگجووں کے بیچ یہ اپنی نوعیت کی پہلی جھڑپ تھی۔گئے سال میں فورسز نے ”آپریشن آل آوٹ“کے تحت قریب ڈھائی سو جنگجووں اور درجنوں عام شہریوں کو مارگرایا تھا اور سال انتہائی ہلاکت خیز گذرا تھا۔نئے سال میں لوگوں نے مارا ماری بند ہونے کی امید کی تھی تاہم یہ امید بھر آتے نہیں محسوس ہورہی ہے۔

Tags: FeaturedFreedom MovementFrequent EncounterskashmirKashmir MilitancyTral
Share30Tweet19Share7Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version