سندھ کے غیر مسلم ممبر اسمبلی جعلسازی کیلئے گرفتار

کراچی // عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےواحد غیر مسلم رکن سندھ اسمبلی، دیوان سچانند، کو جعلسازی کے مقدمے میں گرفتار کر 3 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ان پر جعلسازی کا مقدمہ چل رہا تھا جو عدالت کے سامنے ثابت ہوگیا اور انہیں سزا سنائی گئی جسکے بعد پولس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

دیوان سچانند نے کاروباری لین دین پرسیٹھ ایوب راجپوت کو1کروڑروپے کاچیک دیاجو باؤنس ہوگیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈوآدم کامران کلہوڑو کی عدالت میں سچانند کی موجودگی میں جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران جرم ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کو3سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ عدالتی احکامات آنے کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دیوان سچا نند مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی ہیں،دیوان سچانند نے کاروباری لین دین پرسیٹھ ایوب راجپوت کو1کروڑروپے کاچیک دیاجو باؤنس ہوگیاتھا۔

Exit mobile version