عمران خان تُرکی کے دو روزہ دورے پر روانہ

سرینگر//  پاکستانی وزیر اعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پرترکی روانہ ہو گئے ہیں ۔ وزیر اعظم شام 4 بجے ترکی کے شہر قونیہ پہنچ گئے ہیں جہاں انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دیگر سرگرمیوں کے علاوہ وزیر اعظم خان وزیراعظم میولانا میں رومی میوزیم کا دورہ کریں گے جبکہ انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

صدر اردگان اور عمران خان کے مابین کئی اہم معاہدے طے ہوسکتے ہیں اور ترکی کی جانب سے پاکستان کیلئے خاص امداد کے اعلان کی بھی توقع ہے

وزیراعظم کل کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہوں گے اور پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترکش سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم اتاترک میوزیم کا دورہ بھی کریں گے اورترک صدرطیب اردگان سے ون آن وان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اورعشائیہ بھی دیا جائے گا۔ اس دورے کی دیگر اہم باتوں کی ابھی تفصیلات نہیں ہیں تاہم بتایا جاتا ہے کہ صدر اردگان اور عمران خان کے مابین کئی اہم معاہدے طے ہوسکتے ہیں اور ترکی کی جانب سے پاکستان کیلئے خاص امداد کے اعلان کی بھی توقع ہے۔

Exit mobile version