درجہ حرارت میں بہتری،بھاری برف کی پیشگوئی

سرینگر// سردی کی شدید لہر سے پریشان جموں کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے محکمہ موسمیات نے ہلکی سے بھاری پیمانے کی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے ریاست،باالخصوص وادی،میں زمینی اور ہوائی ٹریفک کے متاثر ہونے سے خبردار کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ہفتے بھر کا موسمیاتی کلینڈر جاری کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ کو متوقع ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار رہنے کی صلاح دی ہے۔

سرینگر شہر سمیت وادی کے سبھی علاقوں میں منفی درجہ حرارت پرانے ریکارڈ توڑتے ہوئے نئے ریکارڈ درج کررہا ہے

وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ریاست کے گرم علاقہ جموں کو بھی کئی دنوں سے سردی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔سرینگر شہر سمیت وادی کے سبھی علاقوں میں منفی درجہ حرارت پرانے ریکارڈ توڑتے ہوئے نئے ریکارڈ درج کرارہا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا رخ ریاست کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے یہاں کے موسم میں بھاری تبدیلیاں متوقع ہیں۔محکمہ نے آج ریاستی سرکار کو مطلع کیا ہے کہ اگلے24گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میںبارشیں جبکہ بالائی حصوں میں برف باری کاقوی امکان ہے جس کے نتیجے میں ریاست بالخصوص وادی کشمیر میں زمین اور فضائی ٹرانسپوٹ متاثر ہو سکتا ہے ۔محکمہ نے آگاہ کیا ہے کہ مغربی ہوائیں 1سے2جنوری 2019تک موسم کو متاثر کر سکتی ہیں جس کے نتیجے میں یہاں ریاست ریاست کے تینوں خطوں،جموں،وادی کشمیر اور لداخ،میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ نے خبرادار کیا ہے کہ 4جنوری کی شام سے 6جنوری تک موسمی تغیر و تبدل کے نتیجے میں ریاست کے میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی یابھاری برف باری ہو سکتی ہے یہاں تک کہ زمینی اور فضائی روابط متاثر ہو سکتے ہیں۔تاہم محکمہ موسمیات نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ6جنوری کی شام سے موسمی صورت حال میں بہتری آسکتی ہے ۔

محکمہ نے خبرادار کیا ہے کہ 4جنوری کی شام سے 6جنوری تک موسمی تغیر و تبدل کے نتیجے میں ریاست کے میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی یابھاری برف باری ہو سکتی ہے یہاں تک کہ زمینی اور فضائی روابط متاثر ہو سکتے ہیں۔

محکمہ کے مطابق موسمی تبدلی کے دوران شبانہ درجہ حرارت میںاضافہ جبکہ دن کی سردی مزید بڑ سکتی ہے ۔خیال رہے وادی میں میں 40دنوں پر محیط موسم سرمار کا سرد ترین عرصہ،جسے مقامی طورچلہ کلان کہا جاتا ہے،کے ابتدائی 10روز کے دوران ریاست میں سخت سردی محسوس کی گئی ہے یہاں تک کہ گذشتہ دنوں28سال کے لمبے وقفے کے بعد یہاںکاشبانہ درجہ حرارت منفی7.6ڈگری تک گرتے دیکھا گیا۔

Exit mobile version