کرکٹ کے زائد از ایک درجن کھلاڑیوں نے کھیل چھوڑ دیا

سرینگر// اپنے اختتام کو پہنچ رہے سال 2018 کو دنیائے کرکٹ میں اس لئے یاد رکھا جائے گا کہ اس سال دنیا کی مختلف ٹیموں کے زائد از ایک درجن معروف کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے جن میں بعض ایسے بھی ہیں کہ جنکے ریٹائرمنٹ نے شائقین کو حیران کردیا ہے۔ بھارت کے چھ، جنوبی افریقا کے دو، انگلینڈ کے دو، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اورپاکستان کے ایک ،ایک کھلاڑیوں نے میدان چھوڑ دیا جبکہ آئر لینڈ کی چار خواتین کرکٹرز نے بھی کھیل سے رخصت لے لی۔

کرکٹ کی دنیا کے اس شہنشاہ ،جنوبی افریقی پلیئر،نے اپنے بام عروج میں پہنچنے کے بعداچانک یہ فیصلہ کیا

جنوبی افریقی فاسٹ بولرمورنے مورکل نے فروری 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔34سالہ کرکٹرنے ڈربن میں آسٹریلیا کیخلاف چار ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے کے بعد کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی۔جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنے مورکل کے بعد ٹیم کے اہم کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ کو الوداع کہہ کر ساری دنیا کو حیران کیا۔کرکٹ کی دنیا کے اس شہنشاہ ،جنوبی افریقی پلیئر،نے اپنے بام عروج میں پہنچنے کے بعداچانک یہ فیصلہ کیا۔34سالہ بیٹسمین نے 114ٹیسٹ،228 ایک روزہ انٹرنیشنل اور78ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے 2004 میں انگلینڈ کیخلاف میچ سے کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8765رنز بنائے جس میں 22سنچریاں اور 46نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ون ڈے میں 9577 رنزاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1672رنز بنائے۔

بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے جون2018کوانٹرنیشنل اورفرسٹ کلاس کرکٹ سیریٹائرمنٹ لی، ظہیر خان کے بعد اور انڈین کرکٹر محمد کیف نے بھی اسی سال کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔ محمد کیف نے بھی 2000 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔

Exit mobile version