• Latest
  • Trending
  • All
گورنر نے”انجانے میں“پی ڈی پی کو نئی سانسیں دیں!

گورنر نے”انجانے میں“پی ڈی پی کو نئی سانسیں دیں!

February 15, 2023

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, May 17, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گورنر نے”انجانے میں“پی ڈی پی کو نئی سانسیں دیں!

صریر خالد by صریر خالد
February 15, 2023
in تازہ ترین, دیگر اہم خبریں
1 min read
0
گورنر نے”انجانے میں“پی ڈی پی کو نئی سانسیں دیں!
60
SHARES
172
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی طرفسے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی حمایت سے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کئے جانے کے فوری بعد گورنر ستیا پال ملک نے جموں کشمیر اسمبلی کو تحلیل کرکے بھاجپا کے مقاصد کا تحفظ کرنا چاہا ہے لیکن ”جانے انجانے“ میںانہوں نے،بصورت دیگر دم توڑتی ،پی ڈی پی کو نئی زندگی دیدی۔مرکزی سرکار کی مرضی کے اس فیصلے سے دوسری جانب پہلے ہی سے جمہوریت پر سے اعتماد کھو چکی ریاست میں جمہوریت مزید داغدار ہوگئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کرکے نہ صرف بھاجپا کو حکومت بنانے کا ”جگاڑ“کرنے سے روکا بلکہ دل بدلی پر آمادہ اپنے ممبران کے پیروں میں بھی بھیڑیاں لگائیں۔

بھاجپا کی جانب سے جون میں اچانک ہی محبوبہ مفتی کی سرکار سے حمایت واپس لئے جانے کے بعد سے جموں کشمیر اسمبلی معطل تھی اور ریاست میں گورنر راج جاری ہے۔پی ڈی پی کے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد ہی پارٹی اندرونی خلفشار کا شکار ہوگئی تھی اور اسکے کئی ممبران حکومت بنانے والے کسی بھی شخص کے پیچھے پیچھے جانے پر آمادہ دکھائی دے رہے تھے۔چناچہ بھاجپا کے حامی پیوپلز کانفرنس کے سجاد لون کچھ عرصہ سے بڑے متحرک تھے اور وہ پی ڈی پی کے ساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس میں بھی سیندھ لگانے کے اشارے دے رہے تھے ۔اس صورتحال نے دونوں حریف پارٹیوں کو ایک ہونے پر مجبور کردیا اور پھر کانگریس بھی انکے ساتھ ہوگئی یہاں تک کہ ایک ٹیلی ویژن چینل نے انکشاف کیا کہ تینوں پارٹیوں نے گرینڈ ایلائنس بناکر حکومت سازی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اس انکشاف کا سامنے آنا تھا کہ ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں اور بدھ کے روز پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر الطاف بخاری نے باضابطہ اعلان کیا کہ گرینڈ ایلائنس ایک حقیقت ہے اور اسکی جانب سے جلد ہی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا جائے گا۔بدھ کی شام کو برق رفتاری سے کئی سیاسی سرگرمیاں ہوتے دیکھی گئیں کہ ایک طرف محبوبہ مفتی نے 56ممبران کی حمایت حاصل ہونے کے دعویٰ کے ساتھ گورنر سے انہیں حکومت سازی کیلئے تیار ہونے کی اطلاع دی تو دوسری جانب سجاد لون نے بھی بھاجپا اور ”دیگر ممبران“کی حمایت کے بل پر حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔صورتحال تب دلچسپ ہوگئی کہ جب محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ راج بھون میں انکا فیکس ریسیو نہیں کیا جارہا ہے۔اسکے ساتھ ہی سجاد لون کا گورنر کے نام خط بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ گورنر نے اچانک ہی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

یوں محبوبہ مفتی اس سارے کھیل کی مرد میدان ثابت ہوگئیں کہ انہوں نے نہ صرف اپنے بے وفا ممبران کو ساتھ رکھنے میں کامیابی پائی بلکہ نیشنل کانفرنس جیسی حریف پارٹی کا سہارا بھی پایا جسکے لئے آئیندہ انتخابات میں پی ڈی پی کے خلاف کھل کر بولنا اتنا آسان نہیں رہا ہے۔

گورنر نے بظاہر پی ڈی پی کو حکومت بنانے سے روکا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ انکے اس اقدام سے پی ڈی پی کے ساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ممبران کی دغابازی کے راستے بھی بند ہوگئے اور پی ڈی پی کو یکجا رہنے کا موقعہ مل گیا۔واضح رہے کہ اس سیاسی ڈرامہ سے فقط ایک دن قبل پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ مظفر بیگ نے ”سجاد لون کی قیادت میں بننے جارہے تھرڈ فرنٹ“کے ساتھ جاملنے کی کھلے عام خواہش ظاہر کی تھی جبکہ سجاد لون نے انکا خیر مقدم کیا تھا۔اندازہ تھا کہ سجاد لون کا وزیر اعلیٰ بننا تقریباََ طے ہے اور پی ڈی پی کے بیشتر ممبران دل بدلی کا دل بنا ہی چکے ہیں۔تاہم محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کرکے نہ صرف بھاجپا کو حکومت بنانے کا ”جگاڑ“کرنے سے روکا بلکہ دل بدلی پر آمادہ اپنے ممبران کے پیروں میں بھی بھیڑیاں لگائیں۔یوں محبوبہ مفتی اس سارے کھیل کی مرد میدان ثابت ہوگئیں کہ انہوں نے نہ صرف اپنے بے وفا ممبران کو ساتھ رکھنے میں کامیابی پائی بلکہ نیشنل کانفرنس جیسی حریف پارٹی کا سہارا بھی پایا جسکے لئے آئیندہ انتخابات میں پی ڈی پی کے خلاف کھل کر بولنا اتنا آسان نہیں رہا ہے۔گورنر کے فیصلے سے نیشنل کانفرنس کو بھی تالی بجانے کا موقعہ ملا ہے کہ پی ڈی پی کے ”گناہوں“کی سزا کے بطور اپنے لئے ووٹوں کی برسات کی امید کرنے والی یہ پارٹی اسمبلی کو تحلیل کرائے جانے کیلئے بڑی تگ و دو کرتی آرہی تھی۔

ایک طرف علاقائی پارٹیوں کیلئے چت بھی میری پٹ بھی میری کا معاملہ ہے تو دوسری جانب ریاست،باالخصوص وادی،میں مرکزی سرکار کے تئیں احساسِ بے گانگی مزید گہرا ہوگیا ہے اور جمہوریت ایک بار پھر داغدار ہوگئی ہے۔گورنر ستپال ملک نے محبوبہ مفتی کی دعویداری کے باوجود بھی انہیں حکومت سازی کی دعوت دئے بغیر ”بازارو طریقے پر“ اسمبلی کو تحلیل کرکے اس بات پر کشمیریوں کا یقین مزید پختہ کیا ہے کہ ریاست میں جمہوریت کے کچھ اور ہی معنیٰ ہیں اور ،بقولِ انجینئر رشید کے،جموں کشمیر میں ”کنٹرولڈ ڈیموکریسی“ہے۔سوشل میڈیا پر لوگ،باالخصوص نوجوان،ان سیاسی سرگرمیوں کو ”جمہوریت کا ایک اور خون“بتاتے ہوئے ریاست میں انتخابی سیاست کو بے اعتبار اور بے معنیٰ قرار دے رہے ہیں۔

 

Tags: FeaturedGrand AllianceJammu and KashmirNCPDPS P Malik
Share24Tweet15Share6Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version