سرکردہ ماہر سیاسیات پروفیسر بشیر قادری کا انتقال

سرینگر// ریاست کے ایک سرکردہ تعلیم دان اور پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر رہے سید بشیر احمد قادری کا انتقال ہوگیا ہے.
خاندانی ذرائع کے مطابق سید بشیر صاحب کا منگل کو سہ پہر کے قریب اچانک انتقال ہو گیا. حالانکہ وہ ایک موذی مرض میں مبتلا ہوکر عرصہ سے صاحب فراش تھے تاہم ابھی انکی حالت ظاہری طور بہت زیادہ خراب نہیں تھی. انکے کے اے ایس افسر فرزند سید سجاد قادری نے بتایا کہ پروفیسر صاحب کا نہایت پر امن طور انتقال ہوا اور انہیں زکورہ میں اپنی رہائش گاہ کے قریب بابا اٹامک ریسرچ سنٹر کے عقب میں واقع قبرستان میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں دیر رات سپرد خاک کیا گیا.

پروفیسر بشیر پولیٹیکل سائنس کے نامور استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نیک صفت شخصیت کے مالک تھے. انکے سوگواروں میں ایک فرزند، سید سجاد قادری (جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر سرینگر و بڈگام) کے علاوہ انکی اہلیہ اور تین صاحبزادیاں ہیں.

پروفیسر بشیر پولیٹیکل سائنس کے نامور استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نیک صفت شخصیت کے مالک تھے. انکے سوگواروں میں ایک فرزند، سید سجاد قادری (جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر سرینگر و بڈگام) کے علاوہ انکی اہلیہ اور تین صاحبزادیاں ہیں. معروف ٹی وی صحافی اور ریاست میں CNN news 18 کے بیرون چیف مفتی اصلاح کے وہ سسر اور مدیر تفصیلات کے قریبی رشتہ دار تھے.
ادارہ تفصیلات سوگواروں کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کی جنت نشینی کے لئے دعا گو ہے.

Exit mobile version