میڈیکل انسٹیچوٹ کے اکرم الحسن کو صدمہ،والدہ کا انتقال

سرینگر// میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ کے ایک سرکردہ ملازم اور صحافی حلقوں میں خاصی جان پہچان رکھنے والے اکرم الحسن ،ساکنہ کیلم کولگام،کو گذشتہ روز اسوقت صدمہ عظیم سے دوچار ہونا پڑا کہ جب اُنکی والدہ بزرگوار کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوا ۔

ذرائع کے مطابق محترمہ کئی دنوں سے بیمار چل رہی تھیں اور انکا علاج جاری تھا تاہم گذشتہ روز وہ باالآخر انتقال کرگئیں۔ان ذرائع کے مطابق محترمہ کو کیلم کولگام میں انکے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔اُنکے پڑوسیوں اور دیگر شناساوں کے مطابق اکرم الحسن کی والدہ انتہائی سادہ ،شریف النفس اور دیندار خاتون تھیں جنہیں اپنے یہاں احترام سے دیکھا جاتا تھا۔

ادارہ تفصیلات نے دکھ کی اس گھڑی میں اکرم الحسن،جو تفصیلات کے نیک چاہنے اور محبوں میں شامل ہیں، کے ساتھ ہونے کا یقین دلایا ہے۔

میڈیکل انسٹیچیوٹ کے ملازمین کی” نان گیزٹیڈ ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن“ نے اپنے ساتھی اکرم الحسن کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس دوران ادارہ تفصیلات نے بھی سوگوار خاندان،باالخصوص اکرم الحسن ،کے ساتھ ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُنکی والدہ ماجدہ کی مغفرت اور جنت نشینی کی دعا کی ہے۔ادارے نے دکھ کی اس گھڑی میں اکرم الحسن،جو تفصیلات کے نیک چاہنے اور محبوں میں شامل ہیں، کے ساتھ ہونے کا یقین دلایا ہے۔

Exit mobile version