پلوامہ میں مخبری کے الزام میں دو بچوں کی ماں کا قتل

فائل فوٹو

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مشتبہ جنگجووں نے ایک شادہ شدہ خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جبکہ یہیں کے ایک پولس تھانہ کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے بم دھماکے میں زخمی ہوئے چار عام شہریوں میں سے ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم جنگجووں نے سرینگر-جموں شاہراہ پر مصروف ترین قصبہ اونتی پورہ کے پولس تھانہ کے عقب میں واقعہ سپرانٹنڈنٹ آف پولس(ایس پی)کے دفتر پر گرنیڈ پھینکاجو تاہم دفتر کے مرکزی پھاٹک کے ساتھ ٹکرا کرزور دار دھماکے کے ساتھ سڑک پر پھٹ گیا۔چناچہ ایس پی آفس کے سامنے ایک بڑا بازار ہے جس میں ہمہ وقت گہما گہمی لگی رہتی ہے اور آج چونکہ جمعہ تھا آس پاس گاوں کے لوگ قصبہ میں جمعہ پڑھنے کیلئے آئے ہوئے تھے اور اس وجہ سے یہاں عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ بھیڑبھاڑ تھی۔چناچہ دھماکے کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے تاہم بعدازاں کم از کم چار عام شہریوں کو خون میں لت پت پایا گیا جن میں سے عبدالاحد نامی ایک شخص کی حالت نازک تھی۔انہیں اعلیٰ علاج کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال کو منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکے۔صدر اسپتال کے سی ایم او نے بتایا کہ احد بری طرح زخمی تھے اور انکا کافی خون ضائع ہوچکا تھا لہٰذا زبردست کوششوں کے باوجود بھی انہیں بچایا نہیں جا سکا۔

اندازہ ہے کہ شمیمہ کو سرکاری فورسز کیلئے خبری کا کام کرنے کے شک میں قتل کیا گیا ہے اگرچہ اس قتل کی کسی بھی جنگجو تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پلوامہ ضلع کے ہی علاقہ کوئل کی ایک خاتون ،جنکی شناخت شمیمہ زوجہ علی محمد بٹ کے بطور ہوئی ہے،کو مشتبہ جنگجوو¿ں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ وہ پڑوسی گاوں دربگام میں اپنے میکے گئی ہوئی تھیں جہاں نامعلوم جنگجووں نے گھر پر دھاوا بولکر انہیں گولیوں سے بھون دیا۔پولس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔پولس کا کہنا ہے کہ وہ یہ پتہ کررہے ہیں کہ مذکورہ کو کیوں ہلاک کیا گیا ہے۔ تاہم اندازہ ہے کہ شمیمہ کو سرکاری فورسز کیلئے خبری کا کام کرنے کے شک میں قتل کیا گیا ہے اگرچہ اس قتل کی کسی بھی جنگجو تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔جنوبی کشمیر میں جنگجووں کا دبدبہ ہے تاہم یہاں انکی مخبری بھی ہورہی ہے جسکی وجہ سے گذشتہ دو ایک سال میں یہاں درجنوں جھڑپوں کے دوران سرکاری فورسز نے سینکڑوں جنگجووں کو مار گرایا ہے۔حالیہ ایام میں جنگجووں نے ”مخبری“کے الزام میں پلوامہ،شوپیاں اور کولگام میں کئی افراد کو اغوا کرکے ہلاک کردیا ہے جبکہ کئی ایک کی پٹائی کرکے انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے کئی ویڈیوز میں جنگجوو¿ں کو لوگوں سے انکی مخبری نہ کرنے کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایسا کرنے کی پاداش میں ”سنگین نتائج“کی دھمکی دیتے دیکھا گیا ہے۔

Exit mobile version