سریگفوارہ میں سڑک حادثہ،ایک مسافر لقمہ اجل دیگر کئی زخمی

سریگفوارہ// جنوبی کشمیر کے سریگفوارہ قصبہ کے مضافات میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں درمیانہ عمر کے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ تین خواتین سمیت دیگر سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کم از کم ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تب پیش آیا کہ جب سریگفوارہ سے کھرم جانے والی ایک ٹویرا گاڑی دنکارڈ نوشہرہ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ڈیڈی کنال میں جاگری۔ان ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں کم از کم نو افراد سوار تھے جنہیں بچاو کارروائی کے دوران پانی سے باہر تو نکالا گیا تاہم ان میں سے سات مسافر شدید زخمی تھے۔زخمیوں کو پہلے سریگفوارہ کے صحت مرکز پہنچایا گیا جہاں سے انہیں ضلع اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد کے ضلع اسپتال میں ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ انکے یہاں تین خواتین اور ایک مرد کولایا گیا تھا تاہم معائنہ کرنے پر مذکورہ مرد کو،جنکی شناخت غلام حسن ساکن سلر،کے بطور ہوئی ہے مردہ پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ تین خواتین کا علاج جاری ہے تاہم ان میں سے ایک کی حالت مقابلتاََ نازک ہے۔ تینوں خواتین آپس میں رشتہ دار بتائی جاتی ہیں اور انکا تعلق نمبل گاوں سے ہے۔

Exit mobile version