• Latest
  • Trending
  • All
7 ماہ میں 128 نئے لڑکے جنگجو صفوں میں شامل

7 ماہ میں 128 نئے لڑکے جنگجو صفوں میں شامل

February 15, 2023

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Saturday, May 17, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

7 ماہ میں 128 نئے لڑکے جنگجو صفوں میں شامل

صریر خالد by صریر خالد
February 15, 2023
in تازہ ترین, دیگر اہم خبریں
1 min read
0
7 ماہ میں 128 نئے لڑکے جنگجو صفوں میں شامل
91
SHARES
261
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// حالیہ ایام میں مزید کئی نوجوانوں کے گھروں سے غائب ہوکر جنگجو بننے کا اعلان کرنے کے بعد سرکاری ایجنسیوں نے تسلیم کیا ہے کہ اس رجحان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ گذشتہ پورے سال کے مقابلے میں امسال ابھی تک جنگجووں کیلئے زیادہ بھرتی کرنا ممکن ہو گیا ہے۔نوجوانوں کی پہلی پسند حزب المجاہدین ہے جبکہ لشکرِطیبہ،جیشِ محمد اور اب ایک عرصہ تک نظروں سے اوجھل رہنے والی البدر تنظیم میں بھی نئے لڑکے شام ہورہے ہیں۔

سرکاری ایجنسیوں کے پاس جمع اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال میں ابھی تک 128نوجوانوں نے بندوق اٹھائی ہے۔نئی بھرتی کے نوے فیصد لڑکوں کا تعلق جنوبی کشمیر کے شوپیاں،پلوامہ،کولگام اور اسلام آباد اضلاع سے ہے جبکہ دیگر اضلاع کے نوجوان بھی جنگجوئیت کی جانب راغب ہیں۔جنگجوئیت کی جانب نوجوانوں کی رغبت کے رجحان کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے سرکاری ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ امسال ابھی تک کم از کم128نوجوان مختلف جنگجو تنظیموں میں شامل ہوگئے ہیں اور یہ تعداد گذشتہ سال جنگجو بننے والوں سے کئی زیادہ ہے۔گذشتہ پورے سال میں 126نوجوانوں نے بندوق اٹھائی تھی جن میں سے بیشتر سرکاری فورسز سے لوہا لیتے ہوئے مارے جاچکے ہیں۔اندازہ ہے کہ سرکاری اعدادوشمار میں وہ قریب نصف درجن لڑکے شمار نہیں ہیں کہ جنہوں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جنگجو بن چکے ہیں جبکہ کئی نوجوان گھروں سے غائب بتائے جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ حزب المجاہدین کے آئکونک کمانڈر بُرہان وانی کے مارے جانے کے بعد سے وادی میں نئے سرے سے نوجوانوں کا جنگجوئیت پر آمادہ ہونے کا رجحان متواتر بڑھتا جارہا ہے اور انہوں طریقہ یہ اپنا ہے کہ نوجوان گھروں سے غائب ہوکر چند روز بعد ہاتھوں میں بندوق اٹھائے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر تصاویر جاری کرتے ہیں اور یہ انکے جنگجو بننے کا اعلان ہوتا ہے۔

حزب المجاہدین کے آئکونک کمانڈر بُرہان وانی کے مارے جانے کے بعد سے وادی میں نئے سرے سے نوجوانوں کا جنگجوئیت پر آمادہ ہونے کا رجحان متواتر بڑھتا جارہا ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدام پڈر اور کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسرسے جنگجو بن چکے ڈاکٹر رفیع کے مارے جانے کے بعد نوجوانوں کے جذبات کو اور زیادہ جِلا ملتے محسوس ہورہی ہے کیونکہ اس جھڑپ کے بعد نئے جنگجووں کی بھرتی میں مزید اضافہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔چناچہ فقط شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف علاقوں کے کم از کم 70لڑکو ںنے جنگجوئیت کا راستہ اختیار کیا ہے اور یہاں کئی مزید لڑکوں کو اس راستے جانے پر آمادہ بتایا جارہا ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سرکاری ایجنسیوں نے ایک علیٰحدہ رپورٹ میں اس بات کو مان لیا تھا کہ ہتھیار دستیاب ہو تو بڑی تعداد میں لڑکے جنگجووں کے ساتھ جا ملنے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ سرحدوں پر انتہائی درجہ کی چوکسی اور اس طرح کی دیگر وجوہات کیلئے جنگجووں کیلئے کہیں باہر سے ہتھیار پہنچنا دشوار ہوگیا ہے اور انہیں ہتھیار کی سکٹ قلت درپیش بتائی جاہی ہے۔حالیہ ایام میں مختلف علاقوں میں ہوئی جھڑپوں کے دوران ایسے کئی جنگجو مارے گئے ہیں کہ جنکے پاس یا تو سرے سے ہی کوئی ہتھیار نہیں تھا یا پھر انکے پاس معمولی پستول ،ہتھ گولہ یا کوئی دیگر کم خطرناک ہتھیار تھا۔چناچہ جنگجووں کے پاس ہتھیاروں کی کمی کی تصدیق اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ جنگجووں کی بھرتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ سرکاری فورسز،یہاں تک کہ مختلف بنکوں کے محافظوں جنکے پاس محض رعب و داب کیلئے آج کے زمانے میں بے کار مانے جانے والے شکاری بندوق(بارہ بور)ہوتے ہیں،سے ہتھیار چھین لئے جانے کی کوششوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ہتھیاروں کی قلت کی وجہ سے جنگجو تنظیمیں لڑکوں کے آمادہ ہونے کے باوجود بھی انہیں لینے سے انکاری ہیں اور انکے لئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ کسی سرکاری اہلکار سے ہتھیار چھین کر خود کو ”ثابت“کرکے آجائیں۔جنوبی کشمیر میں ابھی ایک سی آر پی ایف افسر پر کلہاڑی سے حملہ کرکے انسے ہتھیار چھیننے کی کوشش ہوئی ہے جبکہ سرینگر کے ہمہامہ چوک میں فورسز کے کئی اہلکاروں پر مرچی پاوڈر چھڑک کر ایسی ہی ایک کوشش کی گئی۔یہ دونوں کو ششیں ناکام رہیں اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے تاہم جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں سے سرینگر کے حیدرپورہ اور کشمیریونیورسٹی کے گیٹ تک حالیہ مہینوں میں درجنوں خود کار رائفلیں چھینی جاچکی ہیں۔

صدام پڈر اور کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسرسے جنگجو بن چکے ڈاکٹر رفیع کے مارے جانے کے بعد نوجوانوں کے جذبات کو اور زیادہ جِلا ملتے محسوس ہورہی ہے کیونکہ اس جھڑپ کے بعد نئے جنگجووں کی بھرتی میں مزید اضافہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔

نئے بھرتی ہونے والے جنگجووں نے اس مفروضے کو بھی توڑ دیا ہے کہ جنگجوئیت کے پیچھے بے کاری ،بے روزگاری اور ناخواندگی کے جیسی وجوہات کارفرما ہیں کیونکہ حالیہ ایام میں کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سے لیکر فوج اور پولس میں نوکری کرنے والے کئی نوجوانوں کو جنگجو بنتے اور پھر سرکاری فورسز کو نچاتے یا خود مارے جاتے دیکھا گیا ہے۔مبصرین کا ماننا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفت نہ ہوتے دیکھ کر اور بھارت میں ایک خاص طرح کی ذہنیت کے پنپنے سے اپنے مستقبل کو مزید خطرناک محسوس کرتے ہوئے پڑھے لکھے نوجوان بندوق کو آخری راستہ سمجھ بیٹھے ہیں ۔یاد رہے کہ بُرہان وانی کے بعد پروفیسر ڈاکٹر رفیع،پی ایچ ڈٰ اسکالر منان وانی،پی ایچ ڈٰ اسکالر سبزار احمد،ایک آئی پی ایس افسر کے ڈاکٹر بھائی جیسے کئی ”ہائی پروفائل“نوجوان بھی پُر تعیش زندگی کو چھوڑ کر جنگجو بنتے دیکھے گئے ہیں اور سرکاری فورسز کا ماننا ہے کہ اچھے گھرانوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا جنگجوئیت کی جانب راغب ہونا اور زیادہ لڑکوں کو متاثر کرکے انہیں بھی اسی خطرناک راستے پر چلنے کیلئے آمادہ کرتا ہے جوکہ یقیناََ سرکاری ایجنسیوں کیلئے دردِ سر بھی ہے اور ایک سنگین چلینج بھی۔حالانکہ سرکاری طور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئی پروگرام زیرِ ترتیب یا زیرِ استعمال بتائے جارہے ہیں تاہم انکا زمینی صورتحال پر کوئی خاص اثر ہوتے نہیں دکھائی دے رہا ہے اور نوجوانوں کا جنگجوئیت کی جانب مائل ہونے کا رجحان بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

ہتھیاروں کی قلت کی وجہ سے جنگجو تنظیمیں لڑکوں کے آمادہ ہونے کے باوجود بھی انہیں لینے سے انکاری ہیں اور انکے لئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ کسی سرکاری اہلکار سے ہتھیار چھین کر خود کو ”ثابت“کرکے آجائیں۔

کشمیر یونیورسٹی میں استاد،ایک صاحب نے انکا نام نہ لئے جانے کی شرط پر،بتایا ”یہ سرکاری فورسز کیلئے چلینج تو ہے ہی ساتھ ہی یہ خود ہمارے سماج کیلئے ایک چلینج ہے۔حالیہ دنوں میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکے نام نہاد جنگجو بننے کے دو ایک دن بعد ہی مارے گئے ۔اس طرح سے ہم اپنے بہترین سرمایہ سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں“۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت خطرناک حالت ہے جسکا فوری طور کوئی حل نہ نکلا تو ہوسکتا ہو کہ ہندوستانی ایجنسیوں کیلئے مشکلات بڑھ جائیں لیکن کشمیریوں کو بحٰثیتِ قوم کے بہت کچھ کھونا پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر سے لیکر نئی دلی تک اور وہاں سے لیکر اسلام آباد تک کے اربابِ اقتدار کو اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سدباب کیلئے سوچنا چاہیئے جو فقط مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

 

Tags: FeaturedJK PolicekashmirLove For RebelsNew Age Militants
Share36Tweet23Share9Send
صریر خالد

صریر خالد

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version