سرینگر// جماعتِ اسلامی کے سینئر لیڈر اور سابق امیر ضلع سرینگر مظفر جان کی جواں سال صاحبزادی کا میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ ایک مہلک مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے عرصہ سے تکلیف میں تھیں اور ابھی انکا میڈیکل انسٹیچیوٹ میں علاج چل رہا تھا۔
سابق امیر ضلع سرینگر نے بٹہ شاہ محلہ لالبازار میں خود اپنی صاحبزادی کا جنازہ پڑھایا اور پھر انہیں اپنے آبائی مقبرہ میں دفن کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مظفر جان کی دختر جواں سال تاہم شادی شدہ تھیں۔ سابق امیر ضلع سرینگر نے بٹہ شاہ محلہ لالبازار میں خود اپنی صاحبزادی کا جنازہ پڑھایا اور پھر انہیں اپنے آبائی مقبرہ میں دفن کیا گیا۔ اس موقعہ پر جماعتِ اسلامی کے کئی سینئر ارکان موجود تھے۔ دریں اثنا ادارہ تفصیلات مظفر جان اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ کیلئے مغفرت اور جنت نشینی کی دعا کرتا ہے۔