اچھہ بل میں حملہ افسر سمیت دو اہلکار ہلاک

فائل فوٹو

اسلام آباد// جنوبی کشمیر کے اچھہ بل علاقہ میں جنگجووں نے ایک اچانک حملے میں سی آر پی ایف کے ایک افسر سمیت دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کردیا ہے۔اس حملے میں کم از کم ایک عام شہری کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دو اہلکاروں اور ایک عام شہری کو مزید علاج کیلئے اسلام آبادکے ضلع اسپتال منتقل کیا گیاتھا تاہم سندیپ سنگھ نامی اہلکار نے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوکئے دم توڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاک میں بیٹھے مسلح جنگجووں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر اندھادند گولیاں چلائیں جس سے فورس کے تین اہلکاروں کے علاوہ ایک عام شہری بھی خون میں لت پت ہوکر گر گئے۔زخمیوں کو اچھہ بل کے ایک صحت مرکز پہنچایا گیا جہاں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایم ایل مینا کومردہ قرار دیا گیا۔دو اہلکاروں اور ایک عام شہری کو مزید علاج کیلئے اسلام آبادکے ضلع اسپتال منتقل کیا گیاتھا تاہم سندیپ سنگھ نامی اہلکار نے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوکئے دم توڑ دیا۔

ایک پولس افسر نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگجووں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر اندھا دند گولیاں چلاکر ایک افسر کو ہلاک اور دو اہلکاروں کے ععلاوہ ایک عام شہری،غلام رسول،کو زخمی کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے جنگجو سرگرم ہیں ۔

Exit mobile version