ہڈون اسپتال کے قریب پولس پارٹی پر حملہ دو اہلکار،دو راہگیر زخمی

سرینگر// سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے قریب نامعلوم جنگجووں نے پولس کی ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کرکے ایک حوالدار سمیت دو پولس اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا ہے جبکہ اس واقعہ میں دو راہگیروں کو بھی گولی لگی ہے۔اس واقعہ کی وجہ سے اسپتال کے آس پاس خوف و حراس کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولس اور دیگر فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جنکے بارے میں تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسپتال کے کیجولٹی بلاک کے باالمقابل ڈاکٹرس ہوسٹل کے قریب جہاں سے ڈینٹل کالج کو راستہ جاتا ہے وہیں پر نامعلوم جنگجووں نے پولس پارٹی پر اندھادند گولیاں چلائیں ۔فائرنگ کے اس واقعہ میں پولس کے دو اہلکاروں کے علاوہ دو راہگیروں کو بھی گولیاں لگی ہیں۔ذرائع کے مطابق حوالدر کی حالت نازک ہے اور انہیں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سے میڈیکل انسٹیچیوٹ صورہ منتقل کیا گیا ہے۔

Exit mobile version