ترال کے ہر دلعزیز نوجوان اسلامی کارکن کا بالآخر انتقال

سرینگر// جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ کے ایک ہر دلعزیز نوجوان اسلامی کارکن سہیل احمد بٹ میڈیکل انسٹیچیوٹ میں کئی دنوں تک زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ سہیل طلباء کی دینی تنظیم اسلامی جمیعت الطلباء کے ساتھ وابستہ رہنے کی وجہ سے ایک وسیع حلقہ یاراں رکھتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ مولہ ترال کے مذکورہ نوجوان قریب پندرہ دن قبل مکان کی دوسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے اور تب ہی سے میڈیکل انٹیچیوٹ میں زیرِ علاج تھے۔ان ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہوکر سہیل شدید زخمی ہوچکے تھے اور اُنکی حالت پہلے دن سے نازک بنی ہوئی تھی تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے اُنہیں بچانے کی زبردست کوششیں جاری تھیں۔ ان ذڑائع کے مطابق سہیل نے بالآخر آج صبح آخری ہچکی لی اور وہ انتقال کرگئے۔

تین بہنوں کے اکلوتے بھائی سہیل اسلامی جمیعت الطلباء کے ساتھ وابستہ تھے اور اس وجہ سے اُنکا ایک ویسع حلقہ یاراں رہا ہے جو اُنکی وفات سے صدمے سے دوچار ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اُنکے جسدِ خاکی کے کچھ مولہ پہنچائے جانے پر وہاں کہرام مچ گیا اور بعدازاں سینکڑوں لوگوں نے نم آنکھوں کے ساتھ مذکورہ کی تدفین میں شرکت کی۔

Exit mobile version