دربار مو کی تیاریاں شروع،دفاتر28کوبند ہوکر6نومبر کو کھلیں گے

فائل فوٹو

سرینگر// جموں کشمیر سرکار کے عمومی انتظامیہ کے محکمہ کے ایک حکم نامے کے مطابق ہفتہ میں پانچ دِن کام کرنے والے سرکاری دفاتر سرینگر میں27 اکتوبر2017 ءبروز جمعہ اور ہفتہ میں6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر28 اکتوبر بروز سنیچروار کو دفتری اوقات کے بعد سالانہ دربار مو کے سلسلے میں بند ہوں گے۔ یہ دفاتر6 نومبر2017 ءبروز سوم وار کوجموں میں دوبار ہ کھلیں گے۔

سبھی محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ23 اکتوبر کو ایک گزٹیڈ افسر اور4 سے5نان گزٹیڈ ملازمین پر مشتمل ایڈوانس پارٹی کو جموں میں ریکارڈ موصول کرنے کے لئے روانہ کریں۔جے اینڈ کے ایس آر ٹی سی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جموں کے ملازمین کو 28 اور29 اکتوبر2017 ءکوٹرانسپورٹ سہولیت فراہم کرنے کے لئے اچھی حالت میں معقول تعداد میں بسوں کا انتظام کرے۔اسی طرح وادی کشمیر کے ملازمین کے لئے بھی4 اور5 نومبر کو ٹرانسپورٹ سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایڈوانس ٹکٹوں کی بکنگ23 اکتوبر2017 ءسے سول سیکرٹریٹ اور ایس آر ٹی سی کے مین بُکنگ کاونٹر سے کرائی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ ایس آر ٹی سے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرینگر سے جموں کے لئے ریکارڈ کی منتقلی کے لئے مناسب تعداد میں ٹرک دستیاب رکھے۔ایس آر ٹی سی کو ایک کرین اور 2 خالی بسیں اور 2 ٹرک قافلہ کے ہمراہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

ایڈوانس ٹکٹوں کی بکنگ23 اکتوبر2017 ءسے سول سیکرٹریٹ اور ایس آر ٹی سی کے مین بُکنگ کاونٹر سے کرائی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ ایس آر ٹی سے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرینگر سے جموں کے لئے ریکارڈ کی منتقلی کے لئے مناسب تعداد میں ٹرک دستیاب رکھے۔ایس آر ٹی سی کو ایک کرین اور 2 خالی بسیں اور 2 ٹرک قافلہ کے ہمراہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔علاوہ ازیں کانوائے کے ساتھ موبائل ورکشاپ بھی رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

سرینگر سے جموں سفر کرنے والے ملازمین کی سہولیت کے لئے محکمہ صحت کو قاضی گنڈ، بانہال، رام سو، رام بن، پتنی ٹاپ، کُد، اودہمپور اور جھجر کوٹلی میں طبی سہولیات بہم رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سپیشل مو ٹی اے یکساں بنیاد پر15 ہزار روپے فی ملازم ادا کیا جائے گا ۔ مو دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کوماہ اکتوبر 2017 ءکی تنخواہ23 اکتوبر کو واگذار کی جائے گی۔جموں میں سول سیکرٹریٹ اور سیکرٹریٹ سے باہر ہفتہ میں پانچ دِن کام کرنے والے دفاتر صُبح9 بجکر30 منٹ سے شام5 بجے تک کام کاج کریں گے جب کہ سول سیکرٹریٹ کے باہر ہفتہ میں6 دن کام کرنے والے دفاتر صُبح10 بجے سے شام4 بجے تک کام کریں گے۔

Exit mobile version