صنعت نگر میں سی آرپی ایف کی گاڑی پر حملہ،جنگجو زخمی حالت میں فرار

فائل فوٹو

سرینگر// سرینگر کے صنعت نگر میں نا معلوم جنگجووں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کردیا جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ حملے میں فورسز کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا ہے البتہ خود ایک حملہ آور کو زخمی بتایا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ  شام سات بجے کے قریب اسوقت ہوا کہ جب سیول سکریٹریٹ میں ڈیوٹی دینے کے بعد لوٹ رہی سی آر پی ایف کی سی-29 بٹالین کی ایک گاڑی اپنے کیمپ کو لوٹ رہی تھی۔ سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور مورٹر سائیکل پر سوار تھے اور اُنہوں نے گاڑی پر اندھا دند گولیوں چلائیں جنکا فورسز نے بھی بھرپور جواب دیا۔ترجمان کے مطابق فورسز کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا ہے البتہ خود ایک حملہ آور زخمی ہے تاہم وہ جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ علاقے کو محاصرے میں لیکر یہاں تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے جبکہ شہر میں کئی جگہوں پر ناکے بٹھائے گئے ہیں۔

سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور مورٹر سائیکل پر سوار تھے اور اُنہوں نے گاڑی پر اندھا دند گولیوں چلائیں جنکا فورسز نے بھی بھرپور جواب دیا۔ترجمان کے مطابق فورسز کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا ہے البتہ خود ایک حملہ آور زخمی ہے تاہم وہ جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

گولیوں کی آواز سے نہ صرف صنعت نگر بلکہ آس پڑوس کے سبھی علاقوں میں سنسنی پھیل گئی جبکہ بعض ذرائع کے مطابق فائرنگ کی آواز سُنکر دیگر کئی فورسز کیمپوں میں تعینات اہلکاروں نے اپنے دفاع میں چند گولیاں چلائیں۔ حالانکہ اس بات کی با وثوق ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔سرینگر میں عرصہ بعد اس طرح کا جنگجوئیانہ حملہ ہوا ہے حالانکہ گذشتہ ہفتے یہاں کے ہوائی اڈے کے بغل میں موجود فورسز کے ایک کیمپ کو جیشِ محمد کے جنگجووں نے خود کُش حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

Exit mobile version