کشمیری بچوں کو مقابلتاََ بڑے معاملات کا سامنا ہے:محبوبہ

سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بچوں کو مستقبل کا خزانہ قرار دیتے ہوئے سماج کے تمام طبقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کے بچپن کو تحفظ دینے میں ایک کلیدی رول ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ناخوشگوار حالات یا غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے یہ متاثر ہو رہا ہے ۔

سرینگر میں” چائیلڈ ابیوز“ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے بچوں کے معاملات دیگر علاقوں کے بچوں سے کافی بڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے بچے بدقسمتی سے تشدد اور غیر یقینیت کے شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اُن کا معصوم بچپنا اُن سے چھِن گیا ہے ۔

محبوبہ مفتی نے والدین اور بچوں سے اپیل کی کہ وہ ہوشیاری سے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے ساتھ وقت بتائیں اور اُن کے مسائل سُنیں ۔

یہ تقریب جموں کشمیر سٹیٹ کمیشن برائے خواتین نے ایک غیر سرکاری تنظیم کےاشتراک سے منعقد کی تھی ۔محبوبہ مفتی نے والدین اور بچوں سے اپیل کی کہ وہ ہوشیاری سے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے ساتھ وقت بتائیں اور اُن کے مسائل سُنیں ۔ انہوں نے اس طرح کی تقریب منعقد کرانے کے منتظمین کی ستایش کی اور کہا کہ ایسا کرنے سے لوگوں میں چائیلڈ ابیوز کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے میں کافی مدد ملے گی ۔ انہوں نے بچوں کے خلاف ہو رہے جرائم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

محبوبہ مفتی نے کیلاش ستھیارتی کے رول کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اُن کے تجربات ریاست کے بچوں اور حکومت کیلئے کافی فائدہ بخش ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوبل انعام یافتہ یہ شخصیت ریاست کے بچوں کو بلا کسی خلل یا مشکل کے تعلیم جاری رکھنے میں اُن کی مدد کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ بچوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے اس طرح کے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے خواتین کمیشن کی چئیر پرسن سے کہا کہ وہ اس طرح کے کیمپ ریاست بھر میں منعقد کرائیں ۔

اپنے خطاب میں نوبل انعام یافتہ اور بچوں کے حقوق کے کارکن کیلاش ستھیارتی نے بچوں کے حقوق بالخصوص اُن کے بچپنے اور اُن کی تعلیم کو تحفظ دینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہ کسی ایک بچے کو خلش پہنچنے سے پوری انسانیت کو درد محسوس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی معصومیت سے ہمیں زندگی کی سادگی کے حوالے سے کئی اسباق سیکھنے کو ملتے ہیں ۔ انہوں نے سماج کے تمام طبقے کے لوگوں سے کہا کہ وہ بچوں کی معصومیت کو تقویت بخشنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔

 

Exit mobile version