نواز شریف کے دونوں بیٹے اشتہاری قرار

اسلام آباد// احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے صاحبزادوں ،حسن اور حسین ،کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرکے اُنہیں اشتہاری قرار دے دیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی ،مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حسن اور حسین عدالت میں پیش نہ ہوئے ،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ دو ملزم آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔

شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حسن اور حسین عدالت میں پیش نہ ہوئے ،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ دو ملزم آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دو نہیں بلکہ 3 ملزم پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے آج سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو بھی طلب کیا ہوا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ حسن اور حسین دونوں کو اشتہاری قرار دیا جائے جس پر عدالت نے حسن اور حسین کے مقدمہ کو الگ کرتے ہوئے ان کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔

Exit mobile version