پنجاب میں المناک سڑک حادثہ،چار کشمیری لقمہ اجل

تصویر اصل واقعہ کی نہیں ہے

سرینگر// پنجاب کے امپھالا میں آج صبح پیش آئے ایک اندوہناک سڑک حادثے میں چار کشمیری لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ اسوقت پیش آٰا کہ جب صبح 5بجے تیز رفتاری کے ساتھ جانے والا ایک ٹیمپو ٹراولر مخالف سمت سے آرہی گاڑی کے ساتھ ٹکرا کر تقریباََ پوری طرح تباہ ہوگیا۔ٹیمپو میں اور لوگوں کے علاوہ کئی کشمیری مسافر سوار تھے جو پنجاب جارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین کشمیری موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ بعدازاں زخمیوں میں سے ایک اور نے دم توڑ دیا اور یوں مرنے والے کشمیری کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ذرائع نے مارے جانے والوں کی شناخت محمد اشرف گنائی ،بشیر احمد گنائی ساکنانِ مرن پلوامہ،محمد عباس ساکنہ اسلام آباد اور نورمحمد ساکنہ قاضی گنڈ کے بطور کی ہے۔

Exit mobile version