لنگیٹ پرائمر لیگ سوپرناگہامہ کے نام،کُٹلری میں ہزاروں تماشائی اُمڈ آئے!

کُٹلری//(شوکت پنڈت) شمالی کشمیر کے لنگیٹ میں مقامی نوجوانوں کے اہتمام سے منعقدہ اپنی نوعیت کے پُرجوش اور طویل کرکٹ ٹورنامنٹ ”لنگیٹ پرئمیر لیگ“(ایل پی ایل)کے فائنل مقابلے میں آج سوپر ناگہامہ(اے)نے لاچھ لیوپرڈس کو ہرا کر ٹرافی جیت لی۔کُٹلری کے اسٹیڈیم میں کھلے گئے اس کھیل کو دیکھنے کیلئے یہاں آس پڑوس کے علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں لوگ موجود تھے جبکہ یہاں کے ممبر اسمبلی انجینئر رشید نے مہمان خصوصی کے بطور بڑی دلچسپی کے ساتھ کھیل کا مشاہدہ کیا اور آخر میں فاتح ٹیم کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مقابلے میں بہترین کارکردگی کیلئے نصیر احمد آف سوپر ناگہامہ نےمین آف دی میچ اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل دکھانے کیلئے خورشید احمد تانترے نے مین آف دی سیریز کا اعزاز پایا۔

ایل پی ایل کا آغاذ دو سال قبل2015میں ہوا تھا اور اس میں ریکارڈ 140ٹیموں نے حصہ لیا تاہم دو سال طویل دورانیہ میں سوپر ناگہامہ(اے)اور لاچھ لیوپرڈسکئی ٹیموں کو پچھاڑتے ہوئے ان سبھی پر سبقت لی اور با الآخر یہ دونوں ٹیمیں آج فیصلہ کُن کھیل کیلئے ایکدوسرے کے آمنے سامنے آگئیں۔کھیل کا آغاذ ”کشمیر کے قومی ترانہ“سے ہوا اور پھر لاچھ لیوپرڈس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اٹھارہ اوورس میں 120رن بناکر حریف ٹیم کو مقابلہ جیتنے کیلئے121رن کا ہدف دے دیاجسے اس نے بڑی آسانی کے ساتھ چار وِکتوں سے جیت لیا۔مقابلے میں بہترین کارکردگی کیلئے نصیر احمد آف سوپر ناگہامہ نےمین آف دی میچ اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل دکھانے کیلئے خورشید احمد تانترے نے مین آف دی سیریز کا اعزاز پایا۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ بیس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا جبکہ فائینل ہارنے والی ٹیم کو دس ہزار روپے کا انعام دیدیا گیا۔مہمانِ خصوصی انجینئر رشید نے ٹورنامنٹ میں شریک رہی ہر ٹیم کو سپورٹس کِٹ کا تحفہ دیکر انکی حوصلہ افزائی کی جبکہ منتظمین نے مختلف اخباروں وغیرہ سے منسلک کئی رپورٹروں کے اس ٹورنامنٹ کی کوریج کرنے کے اظہارِ تشکر کے بطور اُنہیں اعزاز سے نوازا۔

Exit mobile version