اُردو دوست بالی وُوڈ اداکار ٹام آلٹر کا انتقال

ممبئی// بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام آلٹر 67کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ایک اداکار ہونے کے علاوہ وہ اُردو زبان کے بڑے مداح تھے اور اسے اپنی مادری زبان بتاتے تھے۔ ٹام عرصہ سے جلد کے کینسر میں مبتلا تھے اور ابھی چند دن سے اُنکی حالت کافی خراب ہوچکی تھی۔حالانکہ فیس بُک اور ٹویٹر پر اُنکے مرنے پر ماتمی پیغامات کا سیلاب اُمڈ آیا ہے تاہم اُنکی آخری رسومات میں موقعہ پرست بالی ووڈ کی کوئی ایک بھی بڑی شخصیت شریک نہیں رہی۔

ٹام آلٹر ایک امریکی جوڑے کے گھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے بالی ووڈ میں رام نند ساگر کی فلم ’’چرس‘‘ سے 1976میں فلم نگری میں قدم رکھا اور پھر کئی ہِٹ فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ٹام آلٹر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا اعلاج ممبئی کے سیفی ہسپتال میں جاری تھا اور انہیں ایک مہینے کے بعد جمعرات کو گھر لایا گیا تھا لیکن وہ جمعہ کی رات کو چل بسے ۔ٹام آلٹر کو ’’پدم شری‘‘ سے بھی نوازا گیا تھا ۔ٹام آلٹر ایک امریکی جوڑے کے گھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے بالی ووڈ میں رام نند ساگر کی فلم ’’چرس‘‘ سے 1976میں فلم نگری میں قدم رکھا اور پھر کئی ہِٹ فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ ہندی زبان میں بہت ماہر تھے اور بھارتی کلچر کے بارے میں بہت کچھ جانتے تھے۔ ٹام آلٹر اُردو زبان کے بھی بڑے مداح تھے اور اسے اپنی مادری زبان بتاتے تھے۔ٹام نے اداکاری سے قبل صحافت میں بھی قسمت آزمائی کی تھی اور مانا جارہا ہے کہ کرکٹ کے معروف کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا سب سے پہلے اُنہوں نے ہی انٹرویو کیا تھا۔ان کی وفات پر صدر اور وزیرِاعظم کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیاہے تاہم رضامُراد اور شیام بنگال کو چھوڑ کر اُنکی آخری رسومات میں بالی وُوڈ کی کسی نامور شخصیت نے شرکت نہیں کی اگرچہ کئی نامور اداکاروں نے ٹویٹر پر آنسو بہائے ہیں۔

Exit mobile version