محبوبہ مفتی مُسلم دُنیا کیلئے رول ماڈل،سیریائی مفتی اعظم کا فتویٰ

سرینگر// سیریا کے مفتی اعظم ڈاکٹر احمد بدرا لدین محمد ادیب حسون نے جموں کشمیر کی وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کو ”مُسلم دُنیا کیلئے رول ماڈل“قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیریائی خواتین مفتی سے ترغیب حاصل کرینگی۔اس دوران محبوبہ مفتی نے مہمان مفتی اعظم کو ایک مرتبہ پھر ریاست کا دورہ کرکے یہاں کے علماءو اسکالروں سے تبادلہ خیال کرنے کی دعوت دی ہے۔سیریا کے مفتی اعظم ابھی” انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز “نئی دہلی کے اشتراک سے جموں کشمیر کے دورے پر ہیں اور اُنہوں نے آج یہاں وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی۔

ایک سرکاری ترجمان کے مطابق” میٹنگ کے دوران دونوں رہنماوں نے اُمتِ مسلمہ کو درپیش مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں نے مسلم سماج سے تشدد کے خاتمہ کی ضرورت پر زور دیا“۔اُنہوں نے نئی پود میں امن، روا داری، برداشت اور باہمی یگانگت کی اقدار پیدا کرنے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیاہے۔

” مفتی اعظم نے وزیر ِاعلیٰ(محبوبہ مفتی) کو مسلم دُنیا کے لئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیریا کی خواتین وزیر اعلیٰ کی شخصیت سے ترغیب حاصل کریں گی۔ انہوں نے محبوبہ مفتی کو سیریا کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی“۔

سرکاری ترجمان کے مطابق اُنہوں نے تعلیم، سماجی نظام، تواریخ اور مسلم عماءکی بہبودی سے جڑے امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک موثر بین اعتقادی طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہئے۔محبوبہ مفتی نے مفتی اعظم کو ریاستی حکومت کی طرف سے تعلیم اور خواتین کو با اختیار بنانے سمیت دیگر کئی سماجی و ترقیاتی اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔وزیرِ اعلیٰ نے مفتی اعظم اور اُن کے ساتھ آئے وفد کو ایک مرتبہ پھر ریاست کا دورہ کرنے کی دعوت دی تا کہ وہ علمائ، مقامی مذہبی سکالروں اور تعلیم دانوں کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کرسکیں۔

بیان کے مطابق سیریائی مفتی اعظم نے وزیر ِاعلیٰ نے کہا کہ اُنہیں اس ملاقات سے مسرت ہوئی ہے اوراُنہوں نے مختلف موضوعات پر اُن کی رائے جانی۔بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے” مفتی اعظم نے وزیر ِاعلیٰ(محبوبہ مفتی) کو مسلم دُنیا کے لئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیریا کی خواتین وزیر اعلیٰ کی شخصیت سے ترغیب حاصل کریں گی۔ انہوں نے محبوبہ مفتی کو سیریا کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی“۔

ہندوستان میں سیریا کے سفیر ڈاکٹر ریاد عباس، سیریا ایمبسی میں صلاحکار نازن ناسری اور سیرین ایمبسی کے کئی دیگر افسروں کے علاوہ آئی سی سی آر کے ریجنل ڈائریکٹر بلونت ٹھاکر بھی مفتی اعظم کے ہمراہ تھے۔

 

Exit mobile version