• Latest
  • Trending
  • All
پنکی کے گھر 10دن تک گُربانی اور تاعمر درد رہے گا!

پنکی کے گھر 10دن تک گُربانی اور تاعمر درد رہے گا!

September 23, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, May 20, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنکی کے گھر 10دن تک گُربانی اور تاعمر درد رہے گا!

نمائندہ تفصیلات by نمائندہ تفصیلات
September 23, 2017
in تازہ ترین, جموں کشمیر
1 min read
0
پنکی کے گھر 10دن تک گُربانی اور تاعمر درد رہے گا!
55
SHARES
156
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ترال//(محمد سُہیل) ترال کے چھتروگام گاوں کے بیچوں بیچ واقع اس سکھ گھرانے کے آنگن میں بڑا ٹینٹ لگا ہوا ہے اور ماحول غم اور افسوس کے جذبات سے پُر….ٹینٹ کے اندر اشکبار آنکھوں کے ساتھ کچھ بچے اور بڑے شبد-گُربانی(گروگرینت صاحب) سُن رہے ہیں….یہ رتن دیپ کور یا پنکی کور کا گھر ہے جہاں اُنکا ماتم ہورہا ہے۔

جے کے سیمنٹ کے سابق ملازم اِشپال سنگھ کی لاڈلی پنکی کور اُن بد نصیبوں میں شامل تھیں کہ جو جمعرات کو قصبے کے بس اڈے کے قریب ہوئے گرنیڈ دھماکے میں مارے گئے۔اس دن یہاں عین اسوقت پُراسرار گرنیڈ دھماکہ ہوگیا تھا کہ جب پی ڈی پی لیڈر اور وزیر تعمیرات نعیم اختر یہاں کے دورے پر تھے۔دھماکے اور،مقامی لوگوں کے مطابق اسکے بعد سرکاری فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے،پنکی کے علاوہ غلام نبی تراگ نامی ایک بزرگ شہری اورمحمد اقبال نامی ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ قریب تیس دیگر لوگ زخمی ہوگئے تھے۔اس دھماکے کی حزب المجاہدین اور لشکرِ طیبہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

”حقیقت یہ ہے کہ وہ زخی ہونے کے بعد بڑی دیر تک پڑی رہی اور فورسز نے کسی کو بھی اسکے نزدیک جاکر اسے اٹھانے کی اجازت نہیں دی یہاں تک کہ اسکا کافی خون بہہ گیا اور وہ مر گئی“۔

پنکی کے گھر کے یہاں ماتم داروں اور انکے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔اِشپال سنگھ غم سے نڈھال ایک کمرے میں پڑے ہوئے ہیں اور لوگ آکر اُنہیں دلاسہ دیکر چلے جاتے ہیں۔گھر کے ایک اور کمرے میں پنکی کی بہنیں اور چچازاد،ممیرے اور خالہ زاد وغیرہ جمع ہوکر بین کر رہے ہیں۔پنکی کے یوں اچانک اور خوفناک انداز میں مارے جانے کی خبر سب سے پہلے اُنکی بہن سگنبیر کو ملی اور وہ بھی یوں غیر متوقع اور اچانک کہ وہ اب بھی سکتے میں ہیں۔ترال کے سب ضلع اسپتال میں زیرِ تربیت سگنبیر کا کہنا ہے”میں اسپتال میں ہی تھی کہ جب دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو یہاں پہنچایا گیا،یہ سب خوفناک اور دردناک تھا۔اتنے میں میری ایک ساتھی نے مجھے پکڑ کر کھینچتے ہوئے مری ہوئی ایک لڑکی کی شناخت کرنے کیلئے لے لیا،میں اُن سے پوچھ ہی رہی تھی کہ مجھے ہی کسی کی شناخت کرنے کیلئے کیوں لیا جارہا ہے کہ میری نظر پنکی کے مردہ جسم پر پڑی“۔اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سگنبیر کی حالت کیا ہوئی ہوگی کہ جب اُنہوں نے یوں اچانک ہی اپنی چھوٹی بہن کو اپنے سامنے مرا ہوا پایا ہو۔وہ کہتی ہیں”اسکے بعد کیا ہوا مجھے کچھ پتہ نہیں“۔

پنکی کے چچا زاد تجندرپال کا کہنا ہے کہ وہ کسی کام سے ترال گئی ہوئی تھیں جہاں کچھ خریدنے کیلئے وہ ایک دُکان پر رُکی ہی تھیں کہ دھماکہ ہوگیا۔وہ کہتے ہیں”وہ چِپس خرید رہی تھیں اور اس دوران ہی اُس نے میری بہن سنی کو فون کیا اور کہا کہ گھر پہنچکر وہ اُسے پھر فون کرے گی۔وہ فون کر ہی رہی تھی کہ دھماکہ ہوگیا“۔قابلِ ذکر ہے کہ وہ دکاندار، جنکے پاس پنکی نے چِپس خریدنا چاہے تھے،بھی زخمی ہیں اور سرینگر کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔تجندر کے مطابق وہ صبح امرتسر میں تھے تو پنکی نے ہی نیند سے جگانے کیلئے اُنہیں فون کیا تھا۔اُنہیں ملال ہے کہ اُنہوں نے یہ کیوں نہ جانا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ اخری بار بات کررہے ہیں تاکہ اُنہوں نے دیر تک باتیں کی ہوتیں۔وہ کہتے ہیں”ہم سبھی کزنز ایکدوسرے کے ساتھ بہت پیار کرتے ہیں،پنکی نے ہی مجھے صبح جگادیا تھا،کہاں معلوم تھا کہ وہ آخری بار بول رہی ہے،پتہ ہوتا تو ہم نے فون کال کو دیر تک جاری رکھا ہوتا“۔

پنکی کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ وہ سب بچوں میں سے بڑی نرم ،خوش خلق اور ملنسار تھیں۔اُنکی ایک چچازاد بہن سمپل کور کا کہنا تھا”وہ ہم سب میں بڑی نرم اور نہایت مہذب تھیں،ہم سب کا بڑا خیال رکھتی تھیں،اُنکی اس طرح موت نے تو ہمیں توڑ کے رکھ دیا ہے“۔بڑی مشکل سے اپنے آنسو روکتے ہوئے سمپل کا مزید کہنا تھا”اُنکی ٹانگوں پر بڑے زخم تھے ،شائد گرنیڈ کے آہنی ریزے لگنے سے لیکن اُنکے چہرے اور بائیں طرف اُنکی کمر پر پیلٹ سے کئی زخم لگے تھے،یہ سب خوفناک تھا جسے میں کبھی بھول نہیں سکتی ہوں“۔

حالانکہ پولس نے دھماکے کے بعد پیلٹ فائرنگ کرنے کے الزام کو سختی سے مسترد کردیا ہے تاہم پنکی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اُنکی لڑکی بظاہر پیلٹ گن کا شکار ہوکر کافی خون بہہ جانے سے مر گئی ہیں۔اُنہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا”حقیقت یہ ہے کہ وہ زخی ہونے کے بعد بڑی دیر تک پڑی رہی اور فورسز نے کسی کو بھی اسکے نزدیک جاکر اسے اٹھانے کی اجازت نہیں دی یہاں تک کہ اسکا کافی خون بہہ گیا اور وہ مر گئی“۔اُنکے ایک رشتہ دار ویر پال سنگھ نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ” کئی لوگ دیکھتے رہے ہیں لیکن فورسز نے کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور اندھادند فائرنگ کی جارہی تھی یہاں تک کہ دیر ہوگئی اور پھر جب پنکی کو اسپتال لیجایا جارہا تھا وہ مر چکی تھی“۔

”اُسکی اچھائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پورے رمضان کے دوران وہ کبھی بھی کینٹین نہیں گئیں اور نہ ہی اُس نے کسی مسلمان کے سامنے کچھ کھایا پیا،ہم سب،باالخصوص ہمارے ساتھ پڑھنے والی لڑکیاں،سکتے میں ہیں“۔

اسلامک یونیورسٹی میں پنکی کے جاننے والوں کیلئے یہ واقعہ مساوی طور انتہائی دردناک تھا۔ یونیورسٹی نے پنکی کے احترام میں جمعہ کیلئے طے امتحان ملتوی کردیا جبکہ اُنکے کئی ہم جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت ہی شریف اور مہذب و ملنسار لڑکی تھیں۔اُنکے ساتھ پڑھتے رہے فہیم نامی ایک نوجوان کا کہنا ہے”اُسکی اچھائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پورے رمضان کے دوران وہ کبھی بھی کینٹین نہیں گئیں اور نہ ہی اُس نے کسی مسلمان کے سامنے کچھ کھایا پیا،ہم سب،باالخصوص ہمارے ساتھ پڑھنے والی لڑکیاں،سکتے میں ہیں“۔

شام چھ بجے کے قریب جب ہم پنکی کے یہاں سے واپس نکل رہے تھےشبد-گُربانی گاتے رہے لوگ بھی اپنے آلات سمیٹ رہے تھے۔پنکی کے والد اِشپال سنگھ کا کہنا تھا”وہ کل پھر آئیں گے اور پورا دس دن تک گُربانی گانے کا سلسلہ جاری رہے گاجبکہ ماتم مزید ایک ماہ کیلئے جاری رہے گا“۔ اُنہوں نے ساتھ ہی کہا ”ماتم ایک ماہ تک جاری رہے گا لیکن ہمارا درد اب عمر بھر کا ہے“،یہ کہکر وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔

(بشکریہ کشمیر ریڈر)

Tags: BlastHizbul MujahideenkashmirMilitancyNayeem AkhtarPinky KourTral
Share22Tweet14Share6Send
نمائندہ تفصیلات

نمائندہ تفصیلات

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version