سرینگر// جموں کشمیر پولس نے بانہال میں دو روز قبل ایس ایس بی کے دو اہلکاروں پر حملہ کرنے میں مبینہ طور ملوث دو ”جنگجووں“کو گرفتار کرنے اور حملے کا شکار ہونے والے اہلکاروں کا اسلحہ بر آمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عارف اور غضنفر نامی دونوں نوجوانوں کا تعلق بانہال کے ہی ایک گاوں سے ہے اور انہیں پاس کے ایک دوسرے گاوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔پولس کا حوالہ دیتے ہوئے ان ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے وہ دو رائفلیں بھی بر آمد کی جا چکی ہیں کہ جو ایس ایس بی کے دو اہلکاروں پر حملہ کئے جانے کے بعد ان سے چھین لی گئی تھیں۔پولس نے گرفتار شدگان کے تیسرے ساتھی،جنکا نام عاقب واحد بتایا گیا ہے،کو فرار بتایا جارہا ہے اور انکی تلاش جاری ہے۔
تینوں لڑکے ڈگری کالج اننت ناگ میں زیر تعلیم رہے ہیں اور وہ وہیں سے حزب المجاہدین کے جنگجووں کے رابطے میں آکر تنظیم میں شامل ہوئے تھے اور انہیں بانہال علاقہ میں جنگجوئیت کے احیاٗ کی کوششوں کیلئے کہا گیا تھا۔انہوں نے پہلا ہی ’’کامیاب‘‘حملہ کیا تھا تاہم اسکے محض چوبیس گھنٹوں کے بعد انہیں پکڑ لیا گیا ہے۔
پولس کا دعویٰ ہے کہ تینوں لڑکے ڈگری کالج اننت ناگ میں زیر تعلیم رہے ہیں اور وہ وہیں سے حزب المجاہدین کے جنگجووں کے رابطے میں آکر تنظیم میں شامل ہوئے تھے اور انہیں بانہال علاقہ میں جنگجوئیت کے احیاٗ کی کوششوں کیلئے کہا گیا تھا۔انہوں نے پہلا ہی ’’کامیاب‘‘حملہ کیا تھا تاہم اسکے محض چوبیس گھنٹوں کے بعد انہیں پکڑ لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے بانہال میں پُراسرار فائرنگ ، فورسزاہلکار ہلاک، افسر زخمی
بدھ کی شام کو بانہال میں ایس ایس بی کی ایک پٹرولنگ پارٹی پر حملہ ہوا تھا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک افسر زخمی ہوگئے تھے۔ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ یہ برادر کُشی کا واقعہ ہوسکتا ہے تاہم جمعرات کی شام کو پولس نے واضح کردیا تھا کہ یہ ایک جنگجوئیانہ حملہ تھا اور اسکے لئے علاقے کے تین لڑکوں کو ملوث بتاکر انہیں اپنے گھروں سے غائب بتایا گیا تھا۔پولس نے دعویٰ کیا تھا کہ جائے واردات سے آدھا کلومیٹر دور ایک بیگ بر آمد کیا جا چکا ہے جس میں سے پولس کو ایک حملہ آور کا موبائل فون بھی ملا ہے۔ان لوگوں کو کس طرح گرفتار کیا گیا اور کیا وہ کسی جنگجو تنظیم سے وابستہ رہے ہیں یا انہوں نے یہ حملہ کیوں اور کس کے کہنے پر کیا تھا،اس طرح کی تفصیلات ابھی تک دستیاب نہیں ہو پائی ہیں۔