سرینگر// جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبہ کی ایک مضافاتی بستی چھی میں ایک سگے بیٹے کے اپنی ماں کی شدید مارپیٹ کرکے اُنہیں ادھ موا کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جائیداد کے بٹوارے کو لیکر ہونے والے جھگڑے میں ساجہ نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی ہیں۔
بڑے بھائی نے چھوٹے کی پٹائی شروع کردی تو ساجہ بیچ میں آگئیں تاہم عبدالرشید اور اُنکے بیٹے نے کوئی لحاظ کئے بنا اُنکی شدید مارپیٹ کرکے اُنہیں زخمی کردیا یہاں تک کہ ،ساجہ کے مطابق، وہ بے ہوش ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر خاتون،جو اپنا نام ساجہ بتاتی ہیں، کے سر پر پٹی کی ہوئی ہے جبکہ اُنکی داہنی آنکھ بُری طرح زخمی اور سوجی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں بتائی جانے والی کہانی پر بھروسہ کیا جائے تو ساجہ کے بڑے بیٹے عبدالرشید نے اپنے بیٹے کو ساتھ لیکر اپنی بزرگ ماں کی شدید مارپیٹ کرکے اُنہیں زخمی کر دیا ہے۔ اُنہیں الزام لگاتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ عبدالرشید نے اُسکے گاو خانہ کو مقفل کردیا ہے اور اُنکے مویشی کھلے آسمان کے تلے آگئے ہیں۔
ویڈیو سے سمجھا جاسکتا ہے کہ ساجہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ رہ رہی ہیں جسکے ساتھ بڑے بھائی کا جائیداد پر کوئی تنازعہ چل رہا ہے۔چناچہ بڑے بھائی نے چھوٹے کی پٹائی شروع کردی تو ساجہ بیچ میں آگئیں تاہم عبدالرشید اور اُنکے بیٹے نے کوئی لحاظ کئے بنا اُنکی شدید مارپیٹ کرکے اُنہیں زخمی کردیا یہاں تک کہ ،ساجہ کے مطابق، وہ بے ہوش ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیئے سفاک بیٹے نے ماں کا قتل کیا اور اُنکا دل چٹنی کے ساتھ کھا لیا!
ملزم کا کوئی بیانِ صفائی معلوم نہیں ہو سکا ہے اور نہ یہ کہ آیا پولس نے اس واقعہ کا کوئی نوٹس لیا ہے یا نہیں۔بزرگ ماں کی اس حد تک پٹائی کرکے اُنہیں زخمی کردئے جانے کے واقعہ کی سماجی میڈیا میں زبردست مذمت کی جا رہی ہے۔حالانکہ کشمیر سے باہر اس طرح کے واقعات کوئی نئی بات نہیں رہی ہے تاہم کشمیری سماج میں بزرگ والدین کے ساتھ اس طرح کے سلوک کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے امریکہ سے لوٹنے پر اکلوتے بیٹے کوبند گھر میں ماں کی ہڈیاں ملیں