ایپل نے آئی فون ایکس لانچ کرکے تہلکہ مچادیا

کیلیفورنیا// معروف امریکی کمپنی ایپل نے ”آئی فون ایکس“ لانچ کر کے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ برپا کر دیا ہے ، اس فون کو کمپنی کی تاریخ کا جدید ترین فون قرار دیا جارہا ہے .کیلیفورنیا میں ایپل کے ہیڈ آفس کے اسٹیو جابز تھیٹر میں ایک تقریب کے دوران یہ نیا آئی فونز پیش کیے گئے۔

ہندوستان میں نئے آئی فون ایکس کی قیمت80,999سے لیکر 102,000 روپے تک بتائی جاتی ہے جبکہ آئی فون ایکس کے فروخت سے قبل آرڈرز 27 اکتوبر سے بک کیے جائیں گے جبکہ اس کی ڈلیوری3نومبر سے شروع کی جائے گی۔

آئی فون ایکس کو چارج کرنے کیلئے اب تاروں والے چارجر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ وائرلیس چارجر بھی متعارف کروا دیا گیاہے جو کہ بیک وقت موبائل فون کے ساتھ ساتھ ،ایئرپوڈ اور گھڑی کو بھی چارج کرنے کی صلاحیت رکھتاہے،آئی فون ایکس کی بیٹری آئی فون 7 کے مقابلے میں دو گھنٹے زیادہ چل سکے گی۔

آئی فون ایکس کے فروخت سے قبل آرڈرز 27 اکتوبر سے بک کیے جائیں گے جبکہ اس کی ڈلیوری3نومبر سے شروع کی جائے گی۔

ایپل کے نئے فون میں کیمرے، ڈیزائن اور انوکھے ان لاکنگ سسٹم کے بارے میں معلومات افشا کردی گئی ہیں۔ ایپل نئے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں ”اینیموجی“ متعارف کروا دیا ہے جس کی ایموجی اینی میشن کے ذریعے روپ بدلتی اور متحرک دکھائی دیں گی۔آئی فون ایکس میں فنگر پرنٹ کے بجائے چہرے کی شناخت کرنے والا نظام متعارف کروایا گیاہے جس کے ذریعے آپ کو اپنا فون ان لاک کرنے کیلئے صرف اس کی طرف دیکھنا ہوگا اور یہ بہت تیزی کے ساتھ کھل جائے گا۔

اس کےسکرین کے کنارے ختم کرکے انہیں خمیدہ بنادیا گیا ہے اور ہوم بٹن کو ورچوئل کیا گیا ہے (یعنی ہوم بٹن کو ختم کردیا گیا ہے)۔آئی فون ایکس میں ہوم بٹن ختم کر دیا گیاہے صرف آپ کو موبائل فون کی سکرین پر ٹچ کرنا ہوگا اور فون ایکٹو ہو جائے گا،اس کا سائز 5.8 انچ ہے جبکہ یہ سلور اور گرے رنگ میں دستیاب ہوگا۔اس جدید موبائل کی باڈی کو سٹین لس سٹیل اور شیشے سے بنایا گیاہے ۔

اس کے علاوہ کیمرہ 60 فریم فی سیکنڈ کی ”فور کے“ ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ کیمرے میں انفراریڈ صلاحیتیں بھی رکھی گئی ہیں۔نیا آئی فون کمپنی نے اپنی کامیابی کے 10 برس بھی مکمل کرنے پر جاری کیا ہے۔

Exit mobile version