ہندوارہ اور مضافات میں نل خشک لوگ پانی کی بوند بوند کیلئے ترساں

ہندوارہ // شمالی کشمیر کے ہندوارہ قصبہ اور یہاں کے مضافات میں گذشتہ تین دن سے پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوا ہے۔ علاقے می واٹر سپلائی کو نامعلوم وجوہات کیلئے بند کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

ایک تو نامعلوم وجوہات کیلئے پانی بند کردیا گیا ہے اور اس پر طرہ یہ کہ اس بارے میں کوئی پیشگی اعلان وغیرہ بھی نہیں کیا گیا ہے

قصبے کے مختلف محلوں میں رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ تین دن پہلے نلوں سے پانی آنا اچانک رُک گیا جو ابھی تک رُکا ہوا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظار کرتے کرتے تین دن گذر چکے ہیں لیکن ابھی تک انہیں پینے کا پانی دستیاب نہیں کرایا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک تو نامعلوم وجوہات کیلئے پانی بند کردیا گیا ہے اور اس پر طرہ یہ کہ اس بارے میں کوئی پیشگی اعلان وغیرہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔

Exit mobile version