فون اُٹھانے میں دیر کرنے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ کر کھالی

بیجنگ//اپنی نوعیت کے انتہائی سفاکانہ ایک واقعہ میں ایک شخص نے اُنکی بیوی کی طرفسے اُنکا فون اُٹھانے میں دیر لگانے سے ناراض ہوکر اُنکی ناک کاٹ کر کھالی ہے۔یہ واقعہ چین کے ڈزہو شہر میں پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق بد نصیب خاتون،جنکے نام کا صرف ایک حصہ یانگ معلوم ہو سکا ہے،کے شوہر دیر رات کے شفٹ میں کام پر تھے اور اسی دوران اُنہوں نے یانگ کو فون کیا لیکن وہ فون نہیں اُٹھا سکیں۔

چینی میڈیا نے کہا ہے کہ یانگ کے شوہر نے تقریباََ اُنکی پوری ناک کھالی ہے اور اُنہیں مشکل جراحی سے گذرنا ہوگا لیکن اسکے باوجود اُنکی ناک پوری طرح سے ٹھیک نہیں کی جا سکے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ ناراض شوہر نے اُنکا فون نہ لئے جانے کے اگلے دن اپنی بیوی کی ڈیوٹی کے دوران اُنکے کام کی جگہ جاکر اُن پر حملہ کیا اور اُنکی ناک کاٹ کر کھالی۔یانگ نے ایک ٹیلی ویژں چینل کو بتایا”پھر کیا تھا اُس نے میرے سر کو دھکا دیا اور پھر ایک جست میں میری ناک کاٹ کر کھا لی“۔ڈاکٹروں کا حوالہ دیتے ہوئے چینی میڈیا نے کہا ہے کہ یانگ کے شوہر نے تقریباََ اُنکی پوری ناک کھالی ہے اور اُنہیں مشکل جراحی سے گذرنا ہوگا لیکن اسکے باوجود اُنکی ناک پوری طرح سے ٹھیک نہیں کی جا سکے گی۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں طلاق شدہ تھے کہ جب انہوں نے شادی رچا لی تھی،تاہم ان دونوں میں نباہ نہ ہوا اور ایک بچہ پیدا ہونے کے بعد دونوں علیٰحدہ رہ رہے ہیں تاہم یانگ کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کو متواتر فون کرتی رہتی ہیں۔اُنہوں نے پولس کو بتایا ہے کہ حملہ آور شوہر کے پہلی بیوی سے دو بالغ بچے ہیں جبکہ وہ یانگ کی کوکھ سے جنمے بچے کو بیچنا چاہتے تھے اور اسی بات پر دونوں نے علیٰحدگی اختیار کی ہے۔پولس نے حملہ آور کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے تاہم وہ فرار ہوکر روپوش ہوگئے ہیں۔

Exit mobile version