اسلام آباد // بر ما میںروہنگیا مسلمانوں قتلِ عام پر احتجاج درج کرانے کیلئے پاکستان نے آج میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق میانمار کے سفیر یوون منٹ کو دفترِ خارجہ طلب کر کے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شدید احتجاج کیا ۔
اقوامِ متحدہ نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کے لئے کچھ نہ کر پانے کا اعتراف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میانمار کے سفیر سے کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کے واقعات کی تحقیقات کرائی جانی چاہیئے اور مزید تشدد کو فوری طور بند کرادیا جانا چاہیئے۔۔ان ذرائع کے مطابق تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور گھناﺅنے جر ائم میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لا یا جائے ۔اُنہوں نے میانمار کے سفیر یوون منٹ سے مطالبہ کیا کہ مسئلے کے حل کے لیے کوفی عنان کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے ۔
اس موقع پر میانمار کے سفیر نے دفتر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی حکومت کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیں گے ۔واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کئی دنوں سے بد ترین تشدد جاری ہے اور اُنکے قتلِ عام اور اُنکے گھروں کو جلائے جانے کے واقعات کی جگر چیرنے والی تصاویر نے مسلم دُنیا کو بے چین کیا ہوا ہے اور اس صورتحال کے خلاف دُنیا کے مختلف ممالک اور علاقوں میں احتجاجی مطاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کے لئے کچھ نہ کر پانے کا اعتراف کیا ہے۔