نئی دلی// مرکزی وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ سنیچر کو ریاست کے چار روزہ دورے پر سرینگر پہنچ رہے ہیں۔سرکاری ذڑائع کے مطابق وزیرِ داخلہ کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ راجیو گوابا اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ہونگے جو ریاست میں کئی اہم میٹنگوں کا انعقاد کرنے والے ہیں۔
وزیرِ داخلہ کا یہ دورہ ایسے میں ہو رہا ہے کہ جب مرکزی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے ریاست میں چھاپہ ماری کا ایک طویل سلسلہ شروع کرکے مزاحمتی خیمے کا قافیہ حیات تنگ کیا ہوا ہے۔
پی آئی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیرِ داخلہ سرینگر میں گورنر این این ووہرا اور وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کرکے اُنکے ساتھ ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وہ وزیرِ اعظم اقتصادی پیکیج اور سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لینگے۔بیان کے مطابق وزیرِ داخلہ اسکے علاوہ جموں اور سرینگر میں کئی وفود سے ملاقی ہونگے اور جموں کشمیر پولس،سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے جوانوں سے بھی ملیں گے۔
وزیرِ داخلہ کا یہ دورہ ایسے میں ہو رہا ہے کہ جب مرکزی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے ریاست میں چھاپہ ماری کا ایک طویل سلسلہ شروع کرکے مزاحمتی خیمے کا قافیہ حیات تنگ کیا ہوا ہے۔ مزاحمتی قیادت نے راجناتھ سنگھ کے دورہ ریاست کے موقعہ پر عام ہڑتال کی کال دی ہوئی ہے۔