اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے،پولس کی گاڑی نذرِ آتش

اسلام آباد// جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبہ میں نمازِ جمعہ کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ پولس کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نکالے گئے ایک جلوس پر طاقت کا استعمال کرنے کے ردعمل میں مظاہرین نے سنگبازی شروع کی ہے جبکہ پولس کی ایک گاڑی کو نذرِ آتش کردیا گیا ہے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے مشتعل ہوکر سنگ برسائے اور پھر پولس کی ایک رکھشک گاڑی کو آگ لگادی۔

قصبہ کی سبھی چھوٹی بڑی مساجد میں پُرامن طور جمعہ کی نماز سے فراغت کے بعد یہاں اُسوقت حالات خراب ہوگئے کہ جب لوگوں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے جاری قتلِ عام کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کئے اور پولس ان پر ٹوٹ پڑی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے مشتعل ہوکر سنگ برسائے اور پھر پولس کی ایک رکھشک گاڑی کو آگ لگادی۔قصبے کے کئی علاقوں میں سنگباری کے جاری ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں اور حالات کشیدہ تاہم قابو میں ہیں۔

Exit mobile version