مسجدِ توحید گلاب باغ کے خطیب مولانا پانپوری کا انتقال

سرینگر// سید کالونی گلاب باغ زکورہ کی مسجدِ توحید کے خطیب مونا غلام محمد پانپوری کا کل(جمعرات) رات انتقال ہوگیا ہے۔ مسجد کمیٹی کے ایک ذمہ دار نے یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کا کل رات اچانک انتقال ہوگیا۔

اُنہیں سادہ اور سلیس زبان میں منفرد انداز کے ساتھ تبلیغ کرنے کیلئے جانا جاتا تھا۔

سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد سے غلام محمد پانپوری پوری طرح سے تبلیغِ دین کے ساتھ وابستہ ہوگئے تھے اور ابھی سال بھر سے مسجدِ توحید میں جمعہ کا خطبہ دیتے تھے۔اُنہیں سادہ اور سلیس زبان میں منفرد انداز کے ساتھ تبلیغ کرنے کیلئے جانا جاتا تھا۔

Exit mobile version