روہنگیا مسلمانوں کی کشتیاں اُلٹنے سے 5بچے ڈوب گئے

سرینگر// میانمار سے سمندر کے راستے کشتیوں کے ذریعے اپنی جان بچا کر نکلنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتیاں سمندرمیں ڈوبنے سے 5 بچے شہید ہوگئے ہیں جبکہ مزید شہادتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی جانب سے دریائے نائف کو عبور کر کے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران کثیر تعداد میں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سفر کرنے والے یہ افراد مچھلیاں پکڑنے کے لیے استعمال ہونے والی چھوٹی کشتیاں استعمال کر رہے ہیں جو پانی میں ڈوبنے کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے پناہ کی تلاش میں روہنگیائی بارودی سرنگوں کا شکار

بنگلہ دیشی بارڈر فورس کے اہلکار یعقوب علی سید کے مطابق دریائے نائف کی اختتامی حد پر روہنگیا پناہ گزینوں سے بھری ہوئی تقریباً 3 سے 4 ایسی کشتیاں سمندر برد ہوئیں تاہم اب تک 5 بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

Exit mobile version