پناہ کی تلاش میں روہنگیائی بارودی سرنگوں کا شکار

سرینگر// برما میں بدترین تشدد کے شکار روہنگیائی مسلمانوں کا پناہ گاہوں کی جانب راستہ روکنے کیلئے بنگلہ دیش اور میانمار نے سرحد پر بارودی سرنگوں کا جال بچھایا ہے جس سے کئی مظلوم کٹ مر رہے ہیں۔ اس دوران روہنگیا افراد کے بچاؤ کے لیے ایک امدادی بحری جہاز میانمار کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

بحیرہ روم میں دس لاکھ سے زائد تارکین وطن کی جانیں بچانے والے ایک بحری جہاز کو میانمار سے فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا نے انسانی بحران کے خاتمے کے لیے ایک پانچ نکاتی ایجنڈا بھی میانمار کے حوالے کیا ہے۔

یہ امدادی بحری جہاز مالٹا میں بیس کیمپ بنانے والی امدادی تنظیم ’ایم او اے ایس‘ کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔ ایم او اے ایس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنا بحیرہ روم کا آپریشن معطل کر دیا ہے اور اب اسے ایشیا میں شروع کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق بحری جہاز بنگلہ دیش اور میانمار کے اس ساحلی علاقے میں اپنی سرگرمیاں شروع کرے گا، جہاں ہزاروں روہنگیا کمزور کشتیوں پر سوار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔

دریں اثناء پاکستان کی وزارت خارجہ نے میانمار کی روہنگیا اقلیت کے خلاف ہونے والے ظلم و تشدد پر ’گہرے دکھ‘ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ’تشدد کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں‘۔ تفصیلات فراہم کیے بغیر انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرتا رہے گا۔

دوسری جانب انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹینو مارسوڈی نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی اور اس ملک کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے میانمار حکومت پر راکھین ریاست میں فوری طور پر کشیدگی میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انڈونیشیا نے انسانی بحران کے خاتمے کے لیے ایک پانچ نکاتی ایجنڈا بھی میانمار کے حوالے کیا ہے۔

ایم او اے ایس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنا بحیرہ روم کا آپریشن معطل کر دیا ہے اور اب اسے ایشیا میں شروع کیا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش کے سرحدی حکام کے مطابق میانمار سے فرار ہو کر آنے والے دو روہنگیا بچے سرحدی علاقے میں بچھی ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک بچے کی ٹانگ بالکل ہی اس کے جسم سے الگ ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ اسی علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں پیر کے روز بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ایک خاتون کی ٹانگ کٹ گئی تھی۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایسے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار کے سرحدی علاقے میں جان بوجھ کر بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں۔ ترکی کے وزیر خارجہ بھی بدھ کے روز بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں تاکہ میانمار میں جاری لڑائی اور روہنگیا مسلمانوں کے حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔

Exit mobile version