شرجیل خان کی کرکٹ پر پانچ سال کی پابندی

لاہور// پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال پابندی کی سزا سنا دی گئی ہے جس کے مطابق وہ اڑھائی سال تک ہر طرح کی کرکٹ سے معطل رہیں گے جبکہ اگلے اڑھائی سال وہ کڑی نگرانی میں گزاریں گے۔

شرجیل خان کیخلاف پی سی بی کے پانچوں الزامات درست ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں شرجیل خان کیس کی سماعت 24 مارچ کو شروع ہوئی اور پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر 18 فروری کو انہیں چارج شیٹ کیا گیا جبکہ 29 جولائی کو حتمی دلائل جمع کروائے گئے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان کیخلاف پی سی بی کے پانچوں الزامات درست ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔

Exit mobile version