سعودی عرب نے کشمیریوں کیلئے دُعا کرنا تک نہیں مانا؛شیخ رشید

اسلام آباد // پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک نے کبھی کشمیریوں کیلئے دُعا بھی نہیں کی ہماری مدد کی بات ہی نہیں ہے۔ اُنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ گئے رمضان کی ستائیوسویں شب کو اُنہوں نے حرم میں کشمیریوں کیلئے دُعا کرانے کی کوشش کی تھی جو کامیاب نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو سعودی عرب بلا کر سب سے بڑا سول اعزاز دیا جاتا ہے جو کہ ہمارے حکمرانوں کو کبھی نہیں دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ” ہمیں خود کو مضبوط کرنا ہوگا،ہمارے سفارتی تعلقات انتہائی کمزور ہیں جبکہ اسلامی دنیا بھی ہماری مدد نہیں کرتی۔ ہم پوری امت مسلمہ کا درد رکھتے ہیں لیکن وہ لوگ تو کشمیریوں کی مدد تو کیا ان کیلئے دُعا بھی نہیں کرتے“۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ رمضان المبارک میں سعودی عرب گئے تو اُنہوں نے پوری کوشش کی کہ 27 ویں شب کو کشمیریوں کیلئے دُعا کرائی جائے لیکن اُن کی کوششیں مسترد کردی گئیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو سعودی عرب بلا کر سب سے بڑا سول اعزاز دیا جاتا ہے جو کہ ہمارے حکمرانوں کو کبھی نہیں دیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ مودی پوری طرح پاکستان کے خلاف متحرک ہے اور وہ ٹرمپ جیسے صدر کو پاکستان کیلئے استعمال کر رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم بھی اپنی لابنگ میں اضافہ کریں۔

 

Exit mobile version