سفاک بیٹے نے ماں کا قتل کیا اور اُنکا دل چٹنی کے ساتھ کھا لیا!

پونے// اپنی نوعیت کے ایک دل دہلانے واقعہ میں پونے کے ایک شخص نے اپنی بزرگ ماں کا قتل کرکے اُن کا دل چٹنی کے ساتھ کھایا ہے۔یہ واقعہ شہر کے شاہ پوری پولس تھانے کے تحت آنے والے مہاوالا وسات میں ترانی چوک کا ہے۔تھانہ کے سینئر انسپکٹر سنجے مورے نے مڈ ڈے کو بتایا کہ 27سالہ سُنیل کوچاکرنی نامی مزدور کو بھوک لگی تھی اور کھانے کو کچھ نہ ملنے پر اُنہوں نے اپنی ماں کا دل چبا لیا۔

سُنیل نے پہلے پڑوس کے گھر میں کھانا مانگا لیکن کچھ نہ ملنے پر گھر آکر وہ اپنی ماں یلاوا دیوی(65)کے ساتھ جھگڑنے لگ گئے۔آپے سے باہر ہوکر سُنیل نے بزرگ ماں کو قتل کردیا اور پھر اسی پر بس نہ کرتے ہوئے اُنکا دل نکال کر ایک پلیٹ پر رکھ کر کھالیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سُنیل نے پیر کی دوپہر کو کافی شراب پی کر گھر لوٹے اور اُنہیں کافی بھوک لگی ہوئی تھی۔پولس کے مطابق سُنیل نے پہلے پڑوس کے گھر میں کھانا مانگا لیکن کچھ نہ ملنے پر گھر آکر وہ اپنی ماں یلاوا دیوی(65)کے ساتھ جھگڑنے لگ گئے۔آپے سے باہر ہوکر سُنیل نے بزرگ ماں کو قتل کردیا اور پھر اسی پر بس نہ کرتے ہوئے اُنکا دل نکال کر ایک پلیٹ پر رکھ کر کھالیا۔اس واقعہ کے گھنٹہ بھر بعد مجرم کو گھر کے باہر خون سے رنگے ہاتھوں کے ساتھ دیکھے جانے پر پولس کو مطلع کیا گیا جس نے اُنہیں گرفتار کر لیا۔

پولس کا کہنا ہے کہ جائے واردات سے اُنہیں وہ پلیٹ ملی ہے کہ جس پر ماں کا دل رکھ کر سفاک بیٹے نے اسے کھالیا تھا۔پولس کے مطابق پلیٹ پر چٹنی اور مرچ کے باقیات پائے گئے ہیں اور اندازہ ہے کہ ملزم نے ماں کا دل چٹنی کے ساتھ کھا لیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم خود بھی شادی شدہ ہیں اور اُنکے تین بچے ہیں جو تاہم اپنی ماں کے ساتھ ممبئی میں رہتے ہیں۔

Exit mobile version