پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا ،عید 2 ستمبر کو

لاہور// پاکستان بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے یکم ذوالحج 24اگست کو ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس کراچی محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا ۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہناہے کہ چاند نظر نہیں آیا ہے اور نہ ملک کے کسی بھی حصے سے شہادت موصول ہوئی تاہم یکم ذوالحج 24اگست بروز جمعرات کوہو گی جبکہ عیدالاضحی ہفتے کے روز 2ستمبر کو منائی جائے گی ۔اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، سپارکو، پاکستان نیوی اور محکمہ موسمایت کے نمائندے شریک ہوئے۔

Exit mobile version