ہمارے جنگجو خود ہی خود کو مروارہے ہیں: صلاح الدین

سرینگر// فوج کی جانب سے جاری آپریشن ”آل آوٹ“کے دوران کئی سرکردہ کمانڈروں سمیت درجنوں جنگجووں کے مارے جانے کے دوران حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور جنگجو تنظیموں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ یہ سب جنگجووں کی ”بے احتیاطی“کی وجہ سے ہو رہا ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ فوج نے ”پانی کی طرح پیسہ بہاکر“مخبروں کا بڑا نیٹورک تو کھڑا کیا ہے لیکن آپریشن آل آوٹ کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ”مجاہدین کی اپنی بے احتیاطی“ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ موبائل فون اور مواصلات کے دیگر ذرائع کا استعمال انتہائی مہلک ثابت ہوا ہے تاہم اُنہوں نے اپنے جنگجووں کو احتیاط بھرتنے کی ہدایات دی ہیں۔یہ باتیں سید صلاح الدین نے ایک پاکستانی اخبار کو دئے گئے مفصل انٹرویو میں بتائی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا ہے ”میں یہ اعتراف کرتا ہوں کہ رواں سال میں مجاہدین کو بہت نقصان اٹھانا پڑا جس کے کئی اسباب ہیں۔ پہلا سبب مجاہدین کی اپنی بے احتیاطی، موبائل اور کمیونکیشن کے دیگر ذرائع کا غیر محتاط استعمال “۔

مذکورہ انٹرویو میں اُنہوں نے پاکستان کی کشمیر پالیسی پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی میں کبھی تسلسل نہیں رہا ہے۔ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ذاکر موسٰی کا نام لیکر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں اور اس سارے کھیل کا مقصد یہ ہے کہ انڈیا عالمی سطح پر کشمیر کی تحریک کو دہشتگردی سے تعبیر کر سکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا ہے ”ذاکر موسٰی اور انکے نام سے جڑی تحریک صرف سوشل میڈیا پر ہے ۔ سوشل میڈیا کی اہمیت اپنی جگہ لیکن تنظمیں اور تحریکیں سوشل میڈیا پر نہیں چلتی ہیں“۔

تفصیلات نے قارئین کی دلچسپی کیلئے اس انٹرویو کو من و عن نقل کیا ہے اور اسے درجہ ذیل لنک پر پڑھا جاسکتا ہے۔

دبئی کانفرنس ایک سازش اور اسکے شرکاء ”پے رول“ پر ہیں :صلاح الدین

Exit mobile version