پہاڑی سے گر کر نوجوان کاروباری کی المناک موت

سرینگر// سرینگر کے ایک نوجوان کاروباری سہیل راجا کی زبرون پہاڑی سے گر کر موت ہوگئی ہے۔ واقعہ واقعہ گزشتہ روز کا ہے کہ جب تفریح کیلئے پہاڑ چڑھنے کے شوقین سہیل راجا زبرون پہاڑی سلسلے کے درمیان گھوم رہے تھے کہ اُنکا پیر پھسلا اور وہ گر کر شدید زخمی ہوئے اور پھر جلد ہی اُنہوں نے دم توڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق وہ دراصل مازہامہ کے رہنے والے تھے لیکن ابھی کچھ وقت سے نشاط میں مقیم تھے اور وہیں سے پہاڑ چڑھنے گئے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔اس حادثے کے بارے میں ابھی تک تاہم مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں البتہ اُنکے ایک صحافی دوست نے اپنے فیس بُک وال پر لکھا کہ نیلی آنکھوں والے نہایت خوبصورت سہیل راجا سوپور کے ایک اسکول میں اُنکے ساتھ پڑھے ہوئے ہیں اور وہ یاروں کے یار رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اُنہوں نے یہاں کے ایک پالی ٹیکنک سے انجینئرنگ کی ہوئی تھی اور ابھی وہ خود کا کاروبار کرتے تھے۔

Exit mobile version