فراڈ چیک جاری کرنے کے جُرم میں ٹنگمرگ کے شہری کو جیل

سرینگر// ٹنگمرگ میں ایک عدالت نے اپنی نوعیت کا فیصلہ سُناتے ہوئے ایک شخص کو فراڈ چیک اجرا کرنے پر جیل بھیجدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سید تجمل بشیر ولد سید بشیر احمد ساکنہ المناگ کھاگ پوشکر کا فاروق احمد لون ولد عبدل خالق لون ساکنہ تریرن ٹنگمرگ کے ساتھ کوئی لین دین تھا۔ چناچہ سید بشیر نے لون کو گذشتہ دنوں ساڑھے چار لاکھ رویپہ کا چیک دیا تھا تاہم بینک نے مذکورہ کھاتے میں رقم جمع نہ ہونے کی وجہ سے ادائیگی سے انکار کیا اور یوں مذکورہ چیک باونس ہوگیا۔

ملزم فراڈ چیک کی اجرائیگی اور پھر عدالت میں حاضر نہ ہونے کی کوئی معقول وجہ پیش کرنے میں ناکام رہے اور عدالت نے اُنہیں 21 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر سب جیل بارہ مولہ بھیج دیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ لون نے پہلے سید بشیر کو مطلع کیا تاہم وہ آنا کانی کرتے رہے جس پر فاروق احمد لون نے بینک سے چیک کا میمو نکال کر سید تجمل بشیر کے خلاف منصف کورٹ ٹنگمرگ میں مقدمہ دائر کیا۔عدالت میں ذرائع نے بتایا کہ چیک جاری کرنے والے مذکورہ شخص کو عدالت میں حاضری کا حکم دیا گیا تاہم اُنہوں نے غور نہ کیا اور عدالت میں حاضر نہ ہوئے۔ منصف جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنگمرگ سجاد الرحمن نے سخت نوٹس لیکر مذکورہ شخص کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا جسکے بعد ٹنگمرگ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے منصف جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔

ملزم فراڈ چیک کی اجرائیگی اور پھر عدالت میں حاضر نہ ہونے کی کوئی معقول وجہ پیش کرنے میں ناکام رہے اور عدالت نے اُنہیں 21 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر سب جیل بارہ مولہ بھیج دیا ۔ معلوم ھوا ھے کہ سید تجمل بشیر نامی شخص کے خلاف اسی عدالت میں اس سے قبل فراڈ چیک جاری کرنے کے الزام میں چار مقدمے دائر کئے جاچکے ہیں جن پر ابھی فیصلہ آنا باقی ہے۔ یاد رہے کہ اس طرح کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے حکومتِ ہند فراڈ چیک کی اجرائیگی کی سزاوں کو مزید سخت کرنے پر سوچ رہی ہے۔

Exit mobile version