دیالگام میں پی ڈی پی کارکن کو گولی ماری گئی،موقعہ پر ہلاک

اسلام آباد//جنوبی کشمیر کے اسلام آبادقصبہ کے مضافات میں نامعلوم افراد نے حکمران جمات پی ڈی پی کے ایک سرکردہ کارکن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سنیچر کی شام سوا 5بجے نامعلوم مسلح حملہ آور محمد اسحاق پرے ولد عبدالغنی ساکن اوگجن دیالگام کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں نزدیک سے گولیوں کا نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگئے۔50سالہ محمد اسحاق کو خون میں لت پت حالت میں ضلع اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد اسحاق حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سرگرم کارکن اور پیشہ سے بینڈ سا مل مالک تھے۔واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ذرائع کے مطابق حملہ آور پرے کو گولی مارتے ہی یہاں سے نا معلوم سمت میں نو دو گیارہ ہوگئے۔ایک پولس افسر نے بتایا کہ اس واقعہ سے متعلق ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Exit mobile version