سرینگر // جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں فوج اور جنگجووں کے بیچ ہوئی ایک مختصر جھڑپ میں لشکرِ طیبہ کے ایک معروف مقامی کمانڈر ایوب لیلہاری مارے گئے ہیں۔ یہ جھڑپ ضلع کے بانڈرپورہ علاقہ میں ہوئی ہے۔
ایوب لیلہاری ابھی چند روز قبل سانبورہ پانپور میں محاصرے میں آگئے تھے
ذرائع کا کہنا ہے کہ لشکرِ طیبہ کے ضلع کمانڈر ایوب لیلہاری ایک تویرا گاڑی میں سوا کہیں جارہے تھے کہ فوج کو خبر ہوئی۔ ان ذرائع کے مطابق بانڈرپورہ کے نزدیک فوج نے گاڑی پر فائرنگ کی اور لیلہاری کو مار گرایا۔ پولس چیف ایس پی وید نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ایوب لیلہاری ابھی چند روز قبل سانبورہ پانپور میں محاصرے میں آگئے تھے تاہم بعدازاں اُنکے یہاں سے بھاگ نکلنے کی خبر آئی تھی جبکہ لشکر کے ایک پاکستانی جنگجو فوج کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے سانبورہ میں لیلہاری نہیں پاکستانی جنگجو جاں بحق