سرینگر// گوگل نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے کئی ایپلی کیشنز متعارف کرا رکھی ہیں جن میں سے ایک ”جی بورڈ“ بھی ہے جو ایک معروف کی بورڈ ایپلی کیشن ہے اور پوری دنیا میں کروڑوں لوگ اسے استعمال کرتے ہیں لیکن اب اس میں اُردو بولنے والوں کیلئے ایک ایسا شاندار فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے کہ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔
مثال کے طور پر اگر آپ ”kya haal hai“ لکھیں گے تو یہ الفاظ خود بخود ”کیا حال ہے“ میں تبدیل ہو جائیں گے۔ ہے نا زبردست فیچر۔۔۔!
اس فیچر کے باعث اب ”جی بورڈ“ رومن اُردو (یعنی انگلش الفاظ میں لکھی جانے والی اردو) کو خود بخود اردو الفاظ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ”kya haal hai“ لکھیں گے تو یہ الفاظ خود بخود ”کیا حال ہے“ میں تبدیل ہو جائیں گے۔ ہے نا زبردست فیچر۔۔۔!
اس سے ناصرف لوگوں کیلئے سمارٹ فونز میں اُردو لکھنے میں بے حد آسانی پیدا ہو گئی ہے بلکہ ”ڈیجیٹل ورلڈ“ میں اُردو زبان کی ترویج کیلئے بھی یہ اہم اقدام ہے۔ اس کنورژن انجن کے تحت آپ رومن اردو لکھیں گے تو لکھا گیا کوئی بھی جملہ خود بخود اردو میں تبدیل ہو جائے گا۔