پی ڈی پی لیڈر کے چچا کے گھر سمیت بارہ مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

سرینگر// تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے آج سرینگر،بارہمولہ اور ہندوارہ میں ایک درجن مقامات پر چھاپے مار کر یہاں تلاشی لی ہے۔ جن اشخاص کے یہاں چھاپے پڑے ہیں اُن میں حپریت کارکن اور پی ڈی پی کے ایک ایم ایل سی کے چچا ایڈوکیٹ شفیع ریشی بھی شامل ہیں۔ ریشی کے باغات سرینگر میں واقع مکان پر صبح سویرے چھاپہ مارا گیا ہے اور یہاں تلاشی لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے باغات میں ایڈوکیٹ شفیع ریشی ،جو حُریت کے ساتھ وابستہ ہیں، کے گھر کی تلاشی لی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا چھاپہ مار ٹیم کے ہاتھ کچھ لگا ہے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ایک ٹیم گذشتہ روز سرینگر آپہنچی تھی جس نے آج صبح صبح درجن بھر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے باغات میں ایڈوکیٹ شفیع ریشی ،جو حُریت کے ساتھ وابستہ ہیں، کے گھر کی تلاشی لی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا چھاپہ مار ٹیم کے ہاتھ کچھ لگا ہے یا نہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹیم نے بارہمولہ اور ہندوارہ میں بھھی کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں اور تلاشی لی ہے تاہم ابھی تک مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ این آئی اے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے کی چھان بین کے تحت حُریت کے کم از کم پانچ کارکنوں و لیڈروں کے علاوہ ایک اسٹنگ آپریشن میں سنسنی خیز انکشاف کرنے والے نعیم خان اور بٹہ کراٹے کو ماہ بھر قبل گرفتار کر چکی ہے اور ان سبھی کی طویل پوچھ تاچھ کے بعد ان میں سے کئیوں کو جیل بھیجدیا گیا ہے جبکہ باقی گرفتار شدگان کی پوچھ تاچھ جاری بتائی جارہی ہے۔ اسکے علاوہ ایجنسی نے سید علی شاہ گیلانی کے فرزندوں کو بھی دلی بلا کر اُنسے پوچھ تاچھ کی ہے تاہم اُنہیں گھر لوٹنے کی اس شرط کے ساتھ اجازت دی گئی ہے کہ وہ 18 اگست کو دوبارہ خود کو ایجنسی کے سامنے پیش کرینگے۔

Exit mobile version